Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

سعودی عرب : پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بھی ڈبل شاہ ٹکر گیا ، لٹ گئے


ریاض (وائس آف ٹیکسلا/مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی تبدیل کرنے والی کمپنیوں اور بینکوں وغیرہ کے متعلق تو آپ نے سنا ہوگا لیکن جادو کے ذریعے کرنسی کی تبدیلی کے بارے میں شاید کبھی نہ سنا ہو۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد سروس غیر ملکیوں کا ایک گینگ سعودی عرب میں فراہم کررہا تھا جس کی سربراہی ایک ایشیائی خاتون کر رہی تھی۔یہ گینگ ایسے محنت کشوں کو نشانہ بناتا تھا جو اپنے ملک کی کرنسی جلد سے جلد حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہوتے تھے، اور اس کا نشانہ بننے والوں میں پاکستانیوں کی قابل زکر تعداد شامل ہے۔ گینگ کے ارکان اپنے شکار کو ایک خفیہ اڈے پر لیجاتے تھے جہاں اسے مراقبے کی حالت میں بیٹھنے کو کہا جاتا تھا۔ جب شکار مراقبے کی حالت میں چلا جاتا تھا تو یہ اس کی تمام رقم ہتھیا لیتے تھے اور اسے خالی ہاتھ چھوڑ کر فرار ہوجاتے تھے۔سعودی نوجوان چھٹی کے لئے ایسا طریقہ آزمانے لگے کہ سن کر دل ہی دہل جائے پولیس کا کہنا ہے کہ اس گینگ نے جادو سے کرنسی چینج کرنے کا جھانسہ دے کر درجنوں محنت کشوں کو لوٹا تھا۔ سادہ لوح محنت کشوں کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور پولیس ان کے خلاف مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ پولیس حکام نے مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ کرنسی کی تبدیلی کے لئے قانونی راستہ اختیار کریں اور اس بات سے خبردار رہیں کہ غیر قانونی راستہ 
اختیارکرنے کا نتیجہ جعلسازوں کے ہاتھوں لٹنے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔
 

سعودی عرب : پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بھی ڈبل شاہ ٹکر گیا ، لٹ گئے Reviewed by SKY IRAQ on 22:35:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.