پشاور : خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو مراسلہ، صوبے میں موجود افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھجوایا جائے
پشاور:(وائس آف ٹیکسلا/ ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ صوبے میں موجود افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھجوایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور اقوام متحدہ کے درمیان افغان مہاجرین کے حوالے سے معاہدہ 30 جون کو ختم ہورہا ہے ۔ جس کے بعد وفاق انہیں باعزت طریقے سے ان کے ملک واپس بھجوائے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین نہیں بستے جتنے ہمارے شہروں میں آباد ہیں، ہم افغان مہاجرین کی مزید مہمان نوازی نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ناصرف ہماری معیشت پر بوجھ ہیں بلکہ ان کی وجہ سے امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاق اور اقوام متحدہ کے درمیان 30 جون کو معاہدہ ختم ہورہا ہے اس لئے وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے بعد وفاق ان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بجھوانے کے انتظامات کرے۔مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اگر وفاق نے افغان مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو اسے فوری طور پر ختم کرے اور اگر وفاق ایسا نہیں کرسکتا تو پھر ان افغان مہاجرین کو تمام صوبوں میں تقسیم کرکے انہیں کیمپوں تک ہی محدود کیا جائے۔
پشاور : خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو مراسلہ، صوبے میں موجود افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھجوایا جائے
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:49:00
Rating:
No comments: