Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

کراچی :علاقہ لیاقت آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے معروف قوال امجد صابری سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


کراچی (وائس آف ٹیکسلا /مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے معروف قوال امجد صابری سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، مرنیوالے دیگر دو افراد بھی امجد صابری کی گاڑی میں ہی سوا رتھے ۔ امجد صابری کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امجد صابری کی رہائش کے قریب ہی لیاقت آباد نمبر 10میں دو موٹرسائیکلوں پرسوارچار نامعلوم مسلح افراد نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور حسن سکوائر کی جانب فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں امجد صابری زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔امجد صابری کو چہرے اور سینے پر گولیاں لگی ہیں تاہم بائیں آنکھ کے اوپر کی جانب پیشانی میں لگنے والی گولی ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔امجد صابری کی گاڑی چلانے والے مقتول کی شناخت سلیم صابری کے نام سے ہوئی ہے ۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ امجد صابری کو پانچ گولیا ں لگی ہیں جبکہ واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے اورعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے ۔وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں امجد صابری بھی شامل ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قوال امجد صابری ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے نامعلوم حملہ آوروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری کی رہائش بھی اسی علاقے میں واقع ہے اور وہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے کہ گھر سے 2 کلو میٹر دور ہی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

  
کراچی :علاقہ لیاقت آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے معروف قوال امجد صابری سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں Reviewed by SKY IRAQ on 18:44:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.