فتح جنگ : گاؤں ڈھوک مونڈگھریلو جھگڑ ا سسراور سالوں نے فائرنگ کر کے اپنےبہنوئی سمیت گھر کے3افرادکو قتل کر دیا
فتح جنگ (وائس آف ٹیکسلا/سیدقمر عباس)گھریلو جھگڑ ے کا شاخسانہ سسر اور سالوں نے بھاری آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی سمیت اس کے گھر کے 3افراد کو قتل جبکہ 1کو شدید زخمی کر دیا ملزمان آتشیں اسلحہ سے سارے گاؤں میں فائرنگ کرتے رہے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا لوگ اپنے گھروں میں چھپ گئے خا ندان کے دوافراد گھر میں موجود نہ ہونے کے سبب بچ گئے تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاؤں ڈھوک مونڈ کے رہائشی طاہر نے 2سال قبل بٹ خیلہ کے وزیر زادہ حال مقیم میکی ڈھوک کی بیٹی نسیم بی بی سے شادی کی کچھ روز قبل دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی طاہر نسیم بی بی کو لے کر قریبی گاؤں ڈاکٹر کے پاس میکی ڈھوک گیا ڈاکٹر نہ ملنے کی وجہ سے نسیم بی بی میکے رہ گئی دوسرے دن سسر وزیر زادہ نے طاہر کو گھر بلا کر کہا کہ تم نے میری بیٹی کو تنگ کیا ہوا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گزشتہ روز صبح 8:30کے قریب طاہر کا سسر وزیر زادہ اپنے بیٹوں وسیم، جمشید اور لائق زادہ کے ہمراہ بھاری آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر ڈھوک مونڈ میں طاہر کے گھر آ گیا اور آ تے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں طاہر اس کا بھائی سعید اور بہن زاہدہ پروین موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ چاندنی بیگم فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئی مظلوم خاندان کے محمد سعید نے بھاگ کر گاؤں کے دوسرے گھر میں پناہ لی تو ملزمان نے پیچھا کر کے اسے وہاں ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ملزمان سارے گاؤں میں فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے اطلاع پر فتح جنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی پورسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ چاندنی بیگم کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا
فتح جنگ : گاؤں ڈھوک مونڈگھریلو جھگڑ ا سسراور سالوں نے فائرنگ کر کے اپنےبہنوئی سمیت گھر کے3افرادکو قتل کر دیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
03:20:00
Rating:
No comments: