ٹیکسلا : پی ٹی آئی ، غلام سرور خان کو بھائی کے بعد بہن کی موت کا صدمہ اٹھانا پڑ گیا
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس )پی ٹی آئی ، غلام سرور خان کو بھائی کے بعد بہن کی موت کا صدمہ اٹھانا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان کی بہن اور حاجی احمدخان کی زوجہ سکنہ وحدت کالونی ٹیکسلا رضائے الہی سے وفات پا گئیں، ان کا نماز جنازہ پنڈ نوشہری میں ادا کی گئی، یا د رہے اس سے قبل غلام سرور خان کے بھائی ، صدیق خان بھی ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے، ابھی وہ غم بھی تازہ تھا کہ غلام سرور خان اور شفیق خان کی ہمشیرہ بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئیں، اور اس خاندان کو ایک اور گہرا صدمہ اٹھانا پڑ گیا،
ٹیکسلا : پی ٹی آئی ، غلام سرور خان کو بھائی کے بعد بہن کی موت کا صدمہ اٹھانا پڑ گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
04:09:00
Rating:
No comments: