ٹیکسلا: محلہ موہڑا شاہ ولی شاہ، واپڈا کی خرمستیاں2دن سے بجلی غائب ،اہل علاقہ شدید پریشان
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس )محلہ موہڑا شاہ ولی شاہ، واپڈا کی خرمستیاں2دن سے بجلی غائب ،اہل علاقہ شدید پریشان ، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے محلہ موہڑا شاہ ولی شاہ میں دو،روزسےٹرانسفارمر خراب ہونےسے بجلی غائب ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سحر و افطار میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا آفس میں بار بار فون کرنے اور رابطہ کرنے کا باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں روزہ دار بلبلا اٹھے ہیں، اہل علاقہ کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ خدا راہ اس طرف توجہ دی جائےاور انتہائی قدم اٹھانے پہ مجبور نہ کیا جائے
ٹیکسلا: محلہ موہڑا شاہ ولی شاہ، واپڈا کی خرمستیاں2دن سے بجلی غائب ،اہل علاقہ شدید پریشان
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:19:00
Rating:
No comments: