ٹیکسلا :محمد صدیق خان ہمارا قیمتی اثاثہ تھےصدیق خان اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر نہایت دکھ ہے،محمد علی خان ( آئرلینڈ)
ٹیکسلا : (وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس ) محمد صدیق خان ہمارا قیمتی اثاثہ تھے،ان کی وفات سے ٹیکسلا کی سیاست کا سنہری باب بند ہوگیا،پسمند گان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، محمد علی خان (آئرلینڈ)، تفصیلات کے مطابق محمد علی خان نے کہا کہ
محمد صدیق خان کی وفات سے ٹیکسلا کی سیاست کا سنہری باب بند ہوگیا، جناب
صدیق خان یاروں کے یار اورنفیس شخصیت کے مالک تھے ۔ وہ اپنے سے چھوٹے یا
بڑے ہر ایک کو بھائی جان کہہ کر پکارتے ، جس سے ایک بار تعلق بن جاتا کبھی
نہ چھوڑتے ،ان کی سیاست میں منافقت ،ریاکاری نہیں تھی ،ایسے دوست ،بھائی
،مہربان کا یوں چلا جانا کسی صدمے سے کم نہیں ،وہ ہمارے خاندان کے بڑے تھے، ان کے جانے سے جو خلاء پیدا ہو وہ کبھی نہیں بھر سکے گا،غلام سرور خان صاحب کو دوہرا دکھ اٹھانا پڑ گیا ہے ، ایک طرف صدیق خان جیسے بھائی کی وفات اور دوسری طرف ہمشیرہ کی وفات ،اللہ پاک صدیق خان اور ان کی ہمشیرہ کے درجات
بلند کرے
ٹیکسلا :محمد صدیق خان ہمارا قیمتی اثاثہ تھےصدیق خان اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر نہایت دکھ ہے،محمد علی خان ( آئرلینڈ)
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:10:00
Rating:
No comments: