Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا,ڈرائیور موقع سے فرار


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا) تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ڈیمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈیمپر نمبری( سی)1031جو کہ حسن ابدال سے راولپنڈی کی طرف جارہا تھا ، تیز رفتاری کے باعث ڈارئیور گاڑی کو قابو نہ رکھ سکا اور نیو سٹی واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر گھر جانے والے بیس سالہ نوجوان محمد آصف بھٹی ولد محمد صدیق بھٹی پر چڑ ھ دوڑا اور موٹر سائیکل سوار کو بری طرح کچل دیا۔وہاں موجود لوگوں نے نوجوان کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہپستال پہنچایا مگر نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، جبکہ ٹرک کو قبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے تھانہ صدر واہ کینٹ میں مقدمہ کا اندارج کر لیا گیا۔
Report By Dr.Syed Sabir Ali 
ٹیکسلا : تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا,ڈرائیور موقع سے فرار Reviewed by SKY IRAQ on 01:49:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.