ٹیکسلا: پولیس تھانہ صدر کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،داو پر لگی رقم سمیت ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا) پولیس تھانہ صدر کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،داو پر لگی رقم سمیت ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد،پولیس نے بارہ ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی نے منیر آباد جی ٹی روڈ کے قریب پراپرٹی کے دفتر سیکنڈ فلورپر چھاپہ مار کرجوئے کی بازی الٹ دی ، موقع سے بارہ قمار بازوں سرغنہ جمشید خان،خالد محمود،ساجد علی،خورشید خان،نازک حق،محمد سرور،میر افضل،محمد عارف،واسب شہزاد،حضرود خان،محمد ارشداور محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ داو پر لگی ہزاروں روپے رقم سمیت چالیس ہزار کے مالیتی موبائل بھی قبضہ میں لے لئے,ادہر قمار بازی سے گرفتار ملزمان کو ہفتہ کے روز علاقہ مجسٹریٹ ٹیکسلاعمران شبیر اعوان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے ملزمان کے وکلاء آفتاب شیر پاواور طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈے سے گرفتار ملزمان کی دس دس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں
ٹیکسلا: پولیس تھانہ صدر کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،داو پر لگی رقم سمیت ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:14:00
Rating:
No comments: