Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی واہ کینٹ آمد مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ لالہ رخ میں کارکنان سے خطاب کیا



ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی واہ کینٹ آمد مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ لالہ رخ میں کارکنان سے خطاب کیا، چوہدری نثار علی خان کی عوام سے عدم رابطوں پر مقامی قائدین کی سخت سر زنش ،لیڈری کرنی ہے تو چوبیس گھنٹے عوام کے خدمت گار بن کر رہنا پڑے گا۔پارٹی آفس کو دوبارہ کھولنے کے احکامات ،تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اچانک واہ کینٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین ضلعی صدر سردار ممتا زپسوال، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، زیشان ، راجہ سرفراز اصغر ، راجہ شیراز اصغر ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید، صدر ئوتھ ونگ واہ کینٹ اسامہ قاضی ، کے علاوہ کارکان کی کثیر تعداد موجود تھی۔چوہدری نثار علی خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی قیادت کی غیر فعالیت پر انکی سرزنش کی ، انکا کہنا تھا کہ میں نے اس حلقہ عوام کی خدمت کے لئے دو مخصوص سیٹیں نکال اس حلقہ کو دیں لیکن ان سب کا نتیجہ صفر نکلا،قیادت عوام سے رابطے میں نہیں ،لیڈر شپ کا فقدان ہے،لیڈر بتائیں وہ پارٹی کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نوجوان قیادت کو سامنے لانے کئے کوششیں تیز کی جائیں،نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں،پارٹی کو فعال کرنے کے لئے نوجوان اپنا کردار اد کریں،مقامی قیادت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے چوہدری نثار علی خا ن کا کہنا تھا کہاگر آپ نے رابطے منقطع کر کے پارٹی کے لئے کام کرنا ہے تو اس کی مجھے ضرورت نہیں،مقامی قیادت ثابت کرے کہ وہ اب کیا کر سکتی ہے۔کیونکہ اچھی لیڈر شپ کا یہ خاصہ ہے کہ وہ ہر وقت ہر لمحہ عوام سے رابطے میں رہتی ہے،مگر یہاں تو الٹی گنگابہہ رہی ہے میں انکے لئے کیا کچھ کر رہا ہوں اور یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ،میرے دائیں بائیں کون لوگ کھڑے ہیں چوہدری نثار علی خان مقامی قیادت پر خوب برسے اور انھیں متحرک رہنے کی ہدایت کی۔
Report By Dr.Sabir Ali
ٹیکسلا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی واہ کینٹ آمد مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ لالہ رخ میں کارکنان سے خطاب کیا Reviewed by SKY IRAQ on 12:57:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.