خانپور : بے رحم لہروں نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا
خانپور (وائس آف ٹیکسلا/ قمر عباس)بے رحم لہروں نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا،تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم سپل وے پر دفعہ 144 نافذ کر کے نہانے پر پابندی عائد کردی گئی لیکن اس کے باوجود زوزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نواجوان لڑکے وہاں نہانے جاتے ہیں اور اکثر ڈوب کے جاتےہیں آج بھی ایک بیس سالہ نوجوان ابو ہریرہ ولد قدیرسکنہ حویلیاںاپنے کچھ دوستوں کے ساتھ سپل وے پر نہانے گیا، اور نہاتے نہاتے گہرے پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا، غوطہ خوروں کی مدد سے اسکی لاش نکالی گئی،رواں سال اس سے پہلے بھی کئی ایسے حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں کئی خاندانوں کے چرغ گل ہو گئے، انتظامیہ کو سپلِ وے پر سیکیورٹی کے حوالے سے سختی برتنا ہوگئی
خانپور : بے رحم لہروں نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:32:00
Rating:
No comments: