Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: مارگلہ کرش پلانٹس پر سپریم کورٹ کی پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالے 6 افرادکوگرفتار کرلیا گیا،


ٹیکسلا( وائس آف ٹیکسلا/ سید قمر عباس)مارگلہ کرش پلانٹس پر سپریم کورٹ کی پابندی خلاف ورزی کرنےوالے 6 افرادکوگرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق مارگلہ کی تمام کرش پلانٹس پر سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بلاسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی،زرائع کے مطابق بن بھولا کے قریب کچھ افراد بھاری مقدار میں کرش لوڈ کر کے جا رہے تھے، خفیہ اطلاعات ملنے پر پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر چھ افراد، محمد بشیر ،عبدالقادر، یحیی خان ،ربنواز ، ساجد حسین، ریاض احمد کو گرفتار کرلیا، جبکہ کرش پلانٹ کے مالکان فرار ہو گئے،پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا،یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر کرشنگ اور بلاسٹنگ پر مکمل پابندی عائد کردی تھی ،جس کی خلاف ورزی کرنے پر ان افراد کو گرفتار کرلیا گیا، لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہماری روزی روٹی اسی کرشنگ کے کام سے جڑی ہے لہذا ہم لوگ کدھر جائیں ، حکومت کو چائیے کہ اگر پابندی عائد کرنی ہے تو ہمارے لئے اس کے متبادل روزگار فراہم کرے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ،
ٹیکسلا: مارگلہ کرش پلانٹس پر سپریم کورٹ کی پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالے 6 افرادکوگرفتار کرلیا گیا، Reviewed by SKY IRAQ on 00:56:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.