Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

حسن ابدال: لوسر شرفو واہ کینٹ کے رہائشی 5نوجوان ڈوب گئے2 سگے بھائی موت کی آغوش میں چلے گئے


حسن ابدال( وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) لوسر شرفو واہ کینٹ کے رہائشی 5نوجوان ڈوب گئے2 سگے بھائی موت کی آغوش میں چلے گئے، تفصیلات کے مطابق 13نوجوان لڑکے گرمی کی شدت کی وجہ سے نہانے کی غرض سے حسن ابدال گئے جہا ں 5 لڑکے پانی میں ڈوب گئے ، جن میں سے تین لڑکوں کو بچا لیا گیا اور 2 لڑکے ڈوب کے جان بحق ہوگئے، مرنے والے دونوں لڑکے آپس میں سگے بھا ئی تھے،غوطہ خورو ں کی مدد سے دونوں کی نعشیں نکال لی گئیں ، جب دونوں نوجوانو ں کی نعشیں گھر پہنچیں تو علاقہ میںکہرام مچ گیا ، لوگوں کی کثیر تعداد خبر سنتے ہی انکے گھر جمع ہوگئی اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھیمرنے والے نوجوان سگے بھائی قاضی حماد طاہر اور قاضی خضر طاہر کی عمریں اٹھارہ ، انیس سال بتائی جاتی ہیں۔نما زجنازہ صبح نو بجے لوسر شرفو میں ادا کر دیا گیا ۔دونوں سگے بھائیوں کو آج سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں لوسر شرفو کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،
حسن ابدال: لوسر شرفو واہ کینٹ کے رہائشی 5نوجوان ڈوب گئے2 سگے بھائی موت کی آغوش میں چلے گئے Reviewed by SKY IRAQ on 22:33:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.