Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ : قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد سے 35 سالہ نوجوان کی پر اسرار گمشدگی دو دن ہوگئےا بھی تک کچھ پتانہ چل سکا


ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا  ) واہ کینٹ قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد سے 35 سالہ نوجوان کی پر اسرار گمشدگی ، دو روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہ لگ سکا ، اغواء یا کچھ اور مسلہ اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی ،عمران احمد خان ولد نثار احمد خان کا زہنی تواز ن بھی کچھ ٹھیک نہ ہے،حطار ای بی ایم بسکٹ فیکٹری میں بطور لیبر کا کرتا ہے، ہفتہ کے روز ساڑھے تین بجے کے قریب گھر سے کام کے لئے ، نہ فیکٹری پہنچا اور نہ گھر واپس آیا ، معلومات کرنے پر پتا لگا کہ اس روز وہ فیکٹری گیا ہی نہیں تھا،عمران احمد خان کس مقام پر گیا ، کون اسے ساتھ لے گیا کسی نے اغواء تو نہیں کیا بہت سے سوالات ہے جو اٹھ رہے ہیں،ادہر عمران احمد خان کے گھر جوان بیٹے کی اچانک گمشدگی پر کہرام مچا ہوا ہے، عزیز رشتہ دار جس کسی کو اسکی گمشدگی کی اطلاع مل رہی ہے معلومات لینے گھر پہنچ رہے ہیں ،والدین ، بھائیوں کا کہنا ہے کہ اس کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی نا جانے کہاں چلا گیا کون اسے ورغلا کر ساتھ لے گیا کس مقصد کے لئے لے کر گیاحقائق سامنے نہیں آرہے تاہم عمران احمد کو پر اسرار طور پر غائب ہوئے دو روز گزر چکے ہیں ،عمرا ن احمد کے بھائیوں والد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو اس کے بارے میں پتا لگے ان فون نمبروں پر اطلاع دیں،بھائی رضوان احمد موبائل نمبر0300-5346458 بھائی ذوالفقار احمد 0300-5092897 بھائی اسرار احمد0321-5080036 بھائیوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عمران احمد کی بابت اگر کسی کو کوئی معلومات ملیں یا کہیں نظر آئے تو ان فو نمبروں پر اسکی اطلاع کریں کیونکہ عمران احمد کی پر اسرار گمشدگی سے گھر والے سخت پریشان ہیں جبکہ والدہ پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں،
Report By Dr.Sabir Ali
واہ کینٹ : قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد سے 35 سالہ نوجوان کی پر اسرار گمشدگی دو دن ہوگئےا بھی تک کچھ پتانہ چل سکا Reviewed by SKY IRAQ on 16:05:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.