Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : گڑھی افغاناں واہ کینٹ تک یوم تکبیر کے موقع پریونین کونسل گڑھی افغاناں کے چیئرمین ملک داؤداعوان کے زیر قیادت عظیم الشان ریلی نکالی گئی


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس)واہ کینٹ میں یوم تکبیر کے موقع پریونین کونسل گڑھی افغاناں کے چیئرمین اور  مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ملک داؤداعوان کے زیر قیادت عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو کہ گڑھی، ملپور سے شرو ع ہوئی اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی نیو سٹی پہنچی جہاں یوتھ کنونشن میں موجود افراد نے ریلی کا پر تپاک استقبال کیا،ریلی میں موجود نوجوانوں نے پورے راستے پر جوش نعرے بازی کی،توقع سے کہیں زیادہ لوگوں نے اس دن کو شایان شان منانے کے لئے مذکورہ ریلی میں شرکت کی اور اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کیا،ریلی  میں علاقے کے بڑے معززین نے شرکت کی جن میں ملک امجد ملپور، ملک شفیق ملپور،ملک ناصر حسین ، چاچا عبدلرحمان گڑھی، حافظ معظم ملک ،ملک لطیف کولیاں  کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،ادہر ملک داؤداعوان، کی محنت کو سرہاتے ہوئے پنڈال پہنچنے پر مسلم لیگ کے لیڈران نے انھیں خصوصی مبارک باد دی اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر منتظمین کے جذبے کوسراہا،
ٹیکسلا : گڑھی افغاناں واہ کینٹ تک یوم تکبیر کے موقع پریونین کونسل گڑھی افغاناں کے چیئرمین ملک داؤداعوان کے زیر قیادت عظیم الشان ریلی نکالی گئی Reviewed by SKY IRAQ on 20:49:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.