Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ : یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سرگرمرہنما راجہ سرفرازاصغر ، راجہ شیراز اصغر کےزیر قیادت عظیم الشان ریلی نکالی گئی،


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا /رپورٹ ڈاکٹر سید صابر علی)واہ کینٹ میں یوم تکبیر کے موقع پرموٹر فیلڈ لالہ رخ بستی اوپل چوک سے مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما راجہ سرفرازاصغر، راجہ شیراز اصغر کے زیر قیادت عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو اواپل چوک سے شرو ع ہوئی اور لالہ رخ بستی مارکیٹ قبرستان روڈ اور پھر بیریئر نمبر تین سے آوٹ ہوئی اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی نیو سٹی پہنچی جہاں یوتھ کنونشن میں موجود افراد نے ریلی کا پر تپاک استقبال کیا،واہ کینٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی ریلی تھی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں کے علاوہ گاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی،ریلی میں موجود نوجوانوں نے پورے راستے پر جوش نعرے بازی کی ریلی میں موجود کئی موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ہمراہ چھوٹے ساونڈسسٹم بھی رکھے ہوئے تھے جس میں قومی ملی نغمے ریلی کے جوش کو اور بھی بڑھا رہے تھے،قبل ازیں اوپل چوک سے شروع ہونے والی ریلی میں یونین کونسل لب ٹھٹو کے چئیرمین علی اصغر اعوان ایک بڑے جلوس کے ہمراہ اوپل چوک پہنچے راجہ سرفراز نے انکا استقبال کیاجبکہ یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی نے بھی کوئی کثر اٹھا نہ رکھی سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ وہ بھی اوپل چوک ریلی میں شامل ہونے کے لئے پہنچے، اوپل چوک موٹر فیلڈ پر صبح سے ہی رونق میلہ لگا ہوا تھا،جبکہ شرکاء کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا وافر مقدار یں بندوسبت کیا گیا تھا جس سے آنے والے حضرات کی بھرپور تواضع کی جارہی تھی،جبکہ اوپل چوک موٹر فیلڈ پر ایک پنڈال سجایا گیا تھا جہاں مسلم لیگ ن کے عشرت علی خان آنے والے مہمانوں کو سٹیج سے خوش آمدید کہہ رہے تھے،توقع سے کہیں زیادہ لوگوں نے اس دن کو شایان شان منانے کے لئے مذکورہ ریلی میں شرکت کی اور اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کیا،اوپل چوک موٹر فیلڈ میں آنے والے تمام مہمامان گرامی کو راجہ سرفراز، راجہ شیراز خوش آمدید کہہ رہے تھے، سید عبداللہ مسعود، ملک جاوید اعوان، ملک صلاح الدین چوہدری یوسف،سیف،چوہدری ندیم، سید شعیب زیدی، شیخ شجاع کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،ادہر راجہ سرفراز اصغر، راجہ شیراز اصغر، کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے پنڈال پہنچنے پر مسلم لیگ کے ز عماء نے انھیں خصوصی مبارک باد دی اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر منتظمین کے جذبے کوسراہا،یوم تکبیر کے موقع پر موٹر فیلڈ سے نکالی گئی ریلی میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک ایک گھنٹے سے زائد بلاک رہی،
واہ کینٹ : یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سرگرمرہنما راجہ سرفرازاصغر ، راجہ شیراز اصغر کےزیر قیادت عظیم الشان ریلی نکالی گئی، Reviewed by SKY IRAQ on 13:55:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.