ٹیکسلا: شاعروں کی تضحیک اور حق تلفی کرنے پر پرنم آرٹ کونسل کے بانی و چیئرمین آغا سید عظمت حسین نقوی نے معروف قوال معظم علی خان قوال کے خلافمقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا،
ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس) شاعروں کی تضحیک اور حق تلفی کرنے پر پرنم آرٹ کونسل کے بانی و چیئرمین آغا سید عظمت حسین نقوی نے معروف قوال اور نصرت فتح علی خان قوال ک بھتیجے معظم علی خان قوال وہمنوا کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلا ت کے مطابق معروف قوال معظم خان قوال کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، پرنم آرٹ کونسل کے بانی و چیئرمین آغا سید عظمت حسین نقوی کا کہنا تھا کہ معظم علی خان جب بھی کسی شاعر کا کلام پڑھتے ہیں تو دلی حسد کی وجہ سے اس کلام کا آخری شعر جسے مقطہ کہا جاتا ہے وہ چھوڑ دیتے ہیں ، جو کسی بھی شاعر کے ساتھ نا انصافی اور تضحیک آمیز عمل ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کا شاعر کا کلام پڑھا جائے تو اسے رائلٹی دی جاتی ہے لیکن جو شاعر دنیا سے رخصت ہو گئے ہوں ان کی کو رائلٹی نہیں ہوتی پھر کس ڈر سے معظم خاں قوال مقطہ چھوڑ دیتے ہیں ، ان کے اس عمل سے ان کے دل میں حسد اور کینا ظاہر ہوتا ہے، آغا جی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پرنم آلہ آبادی کے بھی بہت سے کلام پڑھے اور ان کے ساتھ یہی سلوک ہوا، لہذا میں پرنم صاحب کا شاگرد ہونے کی وجہ سے یہ حق رکھتا ہوں کہ معظم خاں قوال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں ، اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشورہ جاری ہے،
ٹیکسلا: شاعروں کی تضحیک اور حق تلفی کرنے پر پرنم آرٹ کونسل کے بانی و چیئرمین آغا سید عظمت حسین نقوی نے معروف قوال معظم علی خان قوال کے خلافمقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا،
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:52:00
Rating:

No comments: