Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ : علاقہ نواب آبادچھاچھی سبزی منڈی والی گلی راجہ سٹریٹ سیاسی مخالفت کی بھینٹ چڑھ گئی


واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا /نمائندہ تیمور ملک) واہ سے ملحقہ علاقہ نواب آبادچھاچھی سبزی منڈی والی گلی اور کینٹ سے ملحقہ بیرئیر نمبر 2 کے ساتھ واقع راجہ سٹریٹ سیاسی مخالفت کی بھینٹ چڑھ گئی عرصہ دراز سے عوامی نمائندوں کے بلندوبالا دعویٰ بھی کام نہ آسکے۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ بورڈکی جانب سے تمام تر علاقہ   میں کام جاری ہے جہاں جہاں مسلم لیگ ن کے ووٹرز کی اکثریت زیادہ ہے وہاں کام بلاتاخیر کیاجارہا ہے، چھاچھی سبزی منڈی سے جڑواں اس گلی کے مکینوں کا کہنا ہے کے بارہا کینٹ بورڈانتظامیہ کو درخواستیں دی گئی مگر اُنکی جانب ہمیشہ یہی جواب دیا جاتا رہا کے آئندہ آنے والے بجٹ میںاس گلی کوبھی شامل کر لیاجائیگا،تفصیلات کے مطابق وارد نمبر۲ سے منتخب ہونے والے مسلم لیگی ن نمائندے کی جانب سے سیاسی دبائو سے کینٹ بورڈ انتظامیہ اپنا کام سرانجام دینے سے قاصرہے ، جب اس سلسلے میں وائس پریذڈنٹ کینٹ بورڈ امجد کاشمیری سے رابطہ کیا گیاتو انھوں نے بھی میڈیا کے نمائندوں کو کوئی خاطر خاہ جواب نہ دیااور یہی کہا کہ جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔اس کے برعکس علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ 2012 سے درخواستیں دی جا رہی ہیں لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں ٹک نہیں رنگی،یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ترقیاتی کاموں کی مد میں کینٹ بورڈ واہ کا بہت بڑا بجٹ رکھا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا تھا اگر ان کا مسلا نہ حل کیا گیا تو وہ کینٹ بورڈواہ کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔ علاقہ مکینوں کی چیف ایگزیکٹوآف کینٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ جلداز جلداس پریشانی کا ازالہ کیاجائے۔
واہ کینٹ : علاقہ نواب آبادچھاچھی سبزی منڈی والی گلی راجہ سٹریٹ سیاسی مخالفت کی بھینٹ چڑھ گئی Reviewed by SKY IRAQ on 20:23:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.