ٹیکسلا: بھلڑتوپ واپڈا کی نا اہلی،لوڈ شیڈ نگ اور ،و ولٹیج میں شدید کمی ،عوام پریشان
ٹیکسلا ( وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس ) بھلڑتوپ واپڈا کی نا اہلی،لوڈ شیڈ نگ اور ،و ولٹیج میں شدید کمی ،عوام پریشان ، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے ایک گاؤں بھلڑ توپ ایک عرصے سے واپڈا کے ستم کا شکار ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک تو بجلی آتی کم ہے اور جب آتی ہے تو وولٹیج 110 سے 90 وولٹ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کو ئی چیز نہیں چل سکتی، بھلڑ توپ کی ایک سماجی شخصیت جناب طاہر محمود اعوان نے وائس آف ٹیکسلا کو بتایا کہ بھلڑ توپ میں کافی عرصہ پہلے ایک ٹرانسفارمر لگایا گیا تھا اور آبادی بڑھ جانے کی وجہ سے بجلی کی ضررویات بھی بڑھ گئی ہیں لیکن نہ انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ دیتی ہے اور نہ واپڈا کے عہددار ، جبکہ ایک بڑا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے لے جایا گیا اور اسکی جگہ ایک چھوٹا ٹرانسفارمر لگا دیا گیا اور ابھی تک وہی چھوٹا ٹرانسفارمر چل رہا ہے جو کہ گاوں کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہے، انتظامیہ سے اپیل ہے کہ خدا رہ اس طرف توجہ دی جائے تا کہ غریب لوگوں کے بچے اس گرمیوں میں اس شدید گرمی سے بچ سکیں،
ٹیکسلا: بھلڑتوپ واپڈا کی نا اہلی،لوڈ شیڈ نگ اور ،و ولٹیج میں شدید کمی ،عوام پریشان
Reviewed by SKY IRAQ
on
14:42:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
14:42:00
Rating:

No comments: