فتح جنگ: انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور رویے کے باعث حکومت پنجاب کی ہدایت پر فتح جنگ میں رمضان بازار کیلئے اے سی آفس میں اجلاس ناکام
فتح جنگ (وائس آف ٹیکسلا /نمائندہ بلال خان ) انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور رویے کے باعث حکومت پنجاب کی ہدایت پر فتح جنگ میں رمضان بازار کیلئے اے سی آفس میں اجلاس ناکام (ن) لیگ کے مقامی عہدیداروں نے ہی سستے بازار کی مخالفت کر دی انجمن تاجران اور لیگی عہدیداروں میں نوک جھونک اجلاس کا ٹمپریچر مزید بڑھ گیا اسسٹنٹ کمشنر کے رویہ کے خلاف شہر کے منتخب کونسلرز نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا فرضی کاروائیوں کو چھپانے کیلئے میڈیا کے کسی نمائندے کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دی گئی ایسے ماحول میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے سستے رمضان بازار کیلئے چندہ کی اپیل بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر چودھری ظہور نے سستے رمضان بازار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ تاجر سستے رمضان بازار میں ناقص اور غیر معیاری اشیائے خوردنی فروخت کرتے ہیں جس پر انجمن تاجران کے مرکزی صدر حاجی ذوالفقار علی بلوچ نے کہا کہ سٹی صدر بازار میں خود سٹال لگا لیں تاجروں کی توہین برداشت نہیں کریں گے دکاندار انتظامیہ کی سستے رمضان بازار میں معاونت کرتے ہیں جس پر ماحول میں گرما گرمی پیدا ہو گئی فتح جنگ کے منتخب کونسلرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر نیلم سلطانہ خٹک کے دفتر میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی افسر شاہی کے اس ماحول میں کسی معاملے میں مشاورت کی جاتی ہے نہ ہی کونسلرز کی شنوائی ہوتی ہے فتح جنگ شہر کے 12کونسلرز نے متفقہ طور پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا شہر سے حکومتی جماعت کے 3کونسلرز انتظامیہ کے رویے کے خلاف سخت نالاں نظر آرہے ہیں شہری حلقوں اور منتخب نمائندوں نے حکام سے فتح جنگ میں افسر شاہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
فتح جنگ: انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور رویے کے باعث حکومت پنجاب کی ہدایت پر فتح جنگ میں رمضان بازار کیلئے اے سی آفس میں اجلاس ناکام
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:49:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
13:49:00
Rating:

No comments: