ٹیکسلا: چوک میں موجود غیر کانونی رکشہ سٹینڈ پر آئے روز ڈرائیورزکی ہاتھا پائی اور گالی گلوچ ،ملحقہ دوکاندار اور شہری پریشان
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /روح الا مین) ٹیکسلاچوک میں موجود غیر کانونی رکشہ سٹینڈ پر آئے روز ڈرائیورزکی ہاتھا پائی اور گالی گلوچ ،ملحقہ دوکاندار اور شہری پریشان، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا چوک میں جی ٹی روڈ سے ملحقہ فٹ پاتھ کے ساتھ غیر کانونی رکشہ سٹینڈ بنا دیا گیا ہے،جہاں آئے روز رکشہ ڈرائیورز لڑائی جھگڑا اور گالی گلوچ شروع کر دیتے ہیں ، اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس چوک سےسکول، کالجزکی طلبات نےبھی جانا ہوتا ہے ایسے میں رکشہ ڈرائیور لڑنا شروع کر دیتے ہیں جس سے ان کا وہاں کھڑا ہونا تک مشکل ہو جاتا ہے، نیز چوک میں مو جود دکاندار جو ہزاروں روپے کرائے دے رہے ہیں ان کا کام بھی بری طرح متا ثر ہوتا ہے، لڑائی کی وجہ چوک میں رکشوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہے، جس سے نہ صرف چوک میں ٹریفک جام ہوتا ہے بلکہ ان کوچلانے والے زیادہ تر افغانی ہیں اور کم عمر نا تجربہ کار ڈرائیور ہیں جس سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، مزید یہ کہ چوک میں افغانیوں کی اس قدر موجودگی سیکیورٹی رسک بھی بن رہی ہے ، لہذا انتظامیہ سے عوامی اپیل ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے ،
ٹیکسلا: چوک میں موجود غیر کانونی رکشہ سٹینڈ پر آئے روز ڈرائیورزکی ہاتھا پائی اور گالی گلوچ ،ملحقہ دوکاندار اور شہری پریشان
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:41:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:41:00
Rating:

No comments: