ٹیکسلا: یونین کونسل میں علاقہ رہبر کالونی مسلسل مسائل کا شکارہے۔
وائس آف ٹیکسلا /سردار شکیل جہانگیر )ٹیکسلایونین کونسل میں علاقہ رہبر کالونی مسلسل مسائل کا شکارہے۔پسماندگی کا یہ عالم ہے کے یہاں پر بچوں اور بچیوں کے لئے کوئی پرائمری یا ہائی سکول نہیں ہے۔بنیادی مرکزِ صحت کا کو ئی ادارہ نہیں نہ ہی کو ئی ڈسپنسری ہے ۔خستہ حال روڈ ہے اور اس پر بھی پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں۔نالی کا گندا پانی جگہ جگہ سے روڈ پر آرہا ہے اور گندگی اور بدبو سے عوام کا جینا محال ہو رہا ہے۔واٹر سپلائی اسکیم بھی اللہ کے آسرے پر چل رہی ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں۔گلیوں کی سیوریج لائنز بھی بند ہیں جس کو اہلیان ِ علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کر رہے ہیں۔اس پر ظلم یہ کے رہبر کالونی کی عوام کو ایچ ایم سی چائنہ گیٹ سے اندر جو رستہ دیا گیا تھا اس پر بھی ایچ ایم سی انتظا میہ نے قبضہ کر رکھا ہے اور اپنے سکیو رٹی گارڈز کھڑے کر دیے ہیں جو عوام کو پریشان کر رہے ہیں اور رہبر کالونی کے رہا ئشیوں کو گزرنے نہیں دیتے اور گاڑی مالکان کے لئے نوٹس لگا دیا گیا ہے وہ اپنے ٹوکن بنوائیں اور ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر گزارنے پر سالانہ ٹوکن فیس ادا کریں جو کہ گاڑی مالکان رہبر کالونی کی عوام سے پورا کریں گے۔ علاوہ ازیں دوسرے راستے کو انجنیئرنگ یو نیورسٹی ٹیکسلا کی انتظامیہ نے مکمل بند کر دیا ہے اور یہاں سے پیدل بندے کو بھی گزرنے نہیں دیا جا رہا۔رہبر کالونی کی عوام سخت پریشانی کے عالم میں ہے۔یہاں کے سیا ستدان بھی ان مسا ئل کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں حتٰی کے یہا ں کا ریلوے اسٹیشن جس کا نام مہڑہ شاہ ولی اسٹیشن ہے اس کو بھی ریلوے نے بند کر دیا ہے۔حالیہ بلدیاتی انتخابات میں رہبر کالونی کو تین وارڈز میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور کسی سیاسی پارٹی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی ہے۔ رہبر کالونی کی عوام نے ممبر صوبائی اسمبلی صدیق خان اور ممبر قومی اسمبلی حاجی غلام سرور خان کو رہبر کالونی سے بھاری اکثریت سے ووٹ دیے اور حالیہ بلدیاتی انتخا ب میں حاجی غلام سرور خان کے حما یت یا فتہ چیئر مین ملک ایاز محمود کو ووٹ دے کر بھا ری اکثریت سے کامیاب کرایا لہٰذا عوام اپیل کرتی ہے کے ان کے ووٹ کا حق ادا کیا جائے اور اس خستہ حال کالونی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں ۔یہاں سیو ریج کا نظام دیا جائے ،پرا ئمری سکول منظور کرا یا جائے اور بنیادی مر کزِ صحت کے قیام کو یقینی بنا یا جائے اور ہما را راستہ ہمیں دیا جائے جس پر ایچ ایم سی انتظامیہ نے قبضہ کر رکھا ہے
ٹیکسلا: یونین کونسل میں علاقہ رہبر کالونی مسلسل مسائل کا شکارہے۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:42:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:42:00
Rating:

No comments: