خانپور :سیاست دان دوسروں کی سکیمو ں پر تختیاں لگا نا چھوڑ دیں میں نے اپنی سیاسی زندگی میں کسی دوسرے کی سکیم کو کبھی اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش نہیں کی،ایم پی اے راجہ فیصل زمان
خانپور (وائس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر )سیاست دان دوسروں کی سکیمو ںپر تختیاں لگا نا چھوڑ دیں میں نے اپنی سیاسی زندگی میں کسی دوسرے کی سکیم کو کبھی اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش نہیں کی ان خیالات کا اظہار ایم پی اے راجہ فیصل زمان نے شادی حطار میں واٹر سپلا ئی سکیم کے افتتا ح کے موقع پر عوام سے خطاب کے دوران کہا انھوں نے مذید کہا کہ میں اپنے والد محترم راجہ سکندر زمان (مرحوم)کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کو جاری رکھو ں گا اس موقع پر انھوں نے 20لاکھ شادی گا ئوں کی پی سی سی کیلئے 20لاکھ حطار کی پی سی سی کیلئے گا ئوں کمل پور کیلئے ایک پانی کا بور شادی گائوں کے لیے ایک پانی کا بور گا ئوں نظر آباد کیلئے بھی 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اس مو قع پر سید ملازم حسین شاہ ۔سید سجاد حسین شاہ ۔نائب ناظم ملک سا جد محمود ولیج کونسل شادی۔نائب ناظم ملک قیوم ولیج کونسل حطار ۔سید حبیب حسین شاہ جنرل کو نسلر ۔ملک خضر محمود جنرل کو نسلر ۔شیخ مطلوب جنرل کو نسلر۔ملک اشرف کسان کونسلر ۔ملک وقار یوتھ کونسلر ۔راجہ افتخار احمد ۔نزاکت خان و سیکڑوں معزز ین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے راجہ فیصل زمان نے مذید کہا کہ اس کے علاوہ بھی یو نین کو نسل حطا ر کے چھوٹے بڑے بنیادی مسائل حل کرکے یو سی حطار کو ماڈل یونین بنا کر دم لوں گا جس پر نائب ناظم ملک ساجد محمود اور علاقہ کی عوام نے ان کا شکر یہ اداکیا۔
خانپور :سیاست دان دوسروں کی سکیمو ں پر تختیاں لگا نا چھوڑ دیں میں نے اپنی سیاسی زندگی میں کسی دوسرے کی سکیم کو کبھی اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش نہیں کی،ایم پی اے راجہ فیصل زمان
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:18:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:18:00
Rating:

No comments: