Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

حطار : اپنے (مرحوم )والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا نہ ہی کسی سے ڈرتا ہوں اور نہ ہی کسی کے آگے جھکتا ہوں ، سید حسین شاہ کے فر زند سید سجاد حسین شاہ


خانپور (وائس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر)حطار کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت سید حسین شاہ (مرحوم )کی بیوہ مر حو مہ کی رسم چیلم کی فا تحہ خوانی کے بعد خطاب کر تے ہو ئے سید حسین شاہ کے فر زند سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ میں اپنے (مرحوم )والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا نہ ہی کسی سے ڈرتا ہوں اور نہ ہی کسی کے آگے جھکتا ہوں اور نہ ہی بکِتا ہوں اپنے علاقے کی عوام کے سر بلند رکھنے کے لیے ہما وقت تیار ہوں حطار کے گرد نواح میں کار خا نوں کی بھر مار سے جو آلود گی پھیل رہی ہے اسکی وجہ سے سینے ۔دل وجگر وغیرہ کی بیما ریاں عام ہو نے لگی ہیں اور کارخا نے دار نفع کمانے کے لیے تو سب کچھ کر رہے ہیں لیکن عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا خاص کر سیمنٹ کے کارخانوں ہیں دھواں کو فلٹر کر نے کے لیے کو ئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں اور ہر سال درجنوں افراد بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور یہ سر مایہ دار عوام کی جانوں سے کھیل کر سرمایا کما رہے ہیں اور نہ ہی صوبائی حکو مت اور نہ ہی مر کزی حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کے کیے کوئی اقدامات کر رہی ہیں اس مو قع پر سجاد حسین شاہ نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حکومت عوام کی جان کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے انہو ں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ میں اپنے مرحوم والد ین کے نقش قد م پر چلتے ہو ئے غر یبوں کی خدمت جاری رکھوں گا تقریب کے آخر میں مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کر ائی گی ۔اس موقع پر ایم پی اے حلقہ پی کے49را جہ فیصل زمان و دیگر معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
حطار : اپنے (مرحوم )والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا نہ ہی کسی سے ڈرتا ہوں اور نہ ہی کسی کے آگے جھکتا ہوں ، سید حسین شاہ کے فر زند سید سجاد حسین شاہ Reviewed by SKY IRAQ on 22:15:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.