Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: داعش ایک عرب طرز کی تنظیم ہے جس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، میڈیا کو دہشتگرد تنظیموں کی تشہیر کی بجائے متوازن طرز عمل اپنانا چاہئے، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی  )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ داعش ایک عرب طرز کی تنظیم ہے جس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں،میڈیا کو دہشتگرد تنظیموں کی تشہیر کی بجائے متوازن طرز عمل اپنانا چاہئے،پاکستان میں 45 سے زائد مختلف ایجنڈے پر کام کرنے والی دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں،کچھ لوگ اپنی تنظیم چھوڑ کر داعش کا نام استعمال کر کے ایک الگ فرنچائز کھول لیتے ہیں،پاکستان کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم دورہ بھارت سے واپسی پر حقائق کو منظر عام پر لائے گی،مولانا عبدالعزیز سمیت کوئی بھی ملک کا قانون توڑے گا اسکے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی،میڈیا کو خاموش کرنا دہشتتگردوں کی ترجیحات میں شامل ہے،جس کا ہر فورم پر نہ صرف مردانہ وار مقابلہ کریں گے بلکہ میڈیا پرسن کو مکمل تحفط فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ دارہ ہوگی،کچھ لوگ داعش کا نام استعمال کر کے اپنا پروفائل اونچا کر رہے ہیں،اقتدار میں آتے ہی لا پتہ افراد کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا صوبائی حکومتیں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار ہیں،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی بھرپور معاونت کر رہی ہے،دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کر کے پاکستان کو دنیا کا پر امن ملک بنائیں گے، پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی کاوشوں سے دہشتگرد بھاگ رہے ہیںان خیالات کا اظہار انھوںواہ کینٹ میں جدید طرز پر تعمیر ہونے والے جنرل ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے اپنے دورہ واہ کینٹ کے موقع میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پوری پنڈی ڈویژن میں واہ کینٹ جنرل ہسپتال منفرد ہسپتال ہوگا،جس سے نہ صر ف واہ کینٹ ٹیکسلا بلکہ اسکے مضافاتی علاقوں کے مکین پوری طرح مستفید ہونگے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیان بازی کی حد تک حکومتی کارکردگی کو سیاسی تناظر میں نہیں بلکہ حقائق کو سامنے رکھ کر پرکھنا چاہئے،اگر ڈیزل بیس روپے فی لیٹر کم کردیا جائے تو مفت ہوجائے گا،یہ کہنے میں کوئی آر نہیں سمجھتا کہ عوام کو بھرپور ریلیف ملنا چاہئے تاہم عوام کو باخوبی سمجھتے ہیں کہ مشرف دور ، پیپلز پارٹی دور میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں مگر کس نے عوام کو ریلیف دیا ،یہ مسلم لیگ ن کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ اس نے عاوم کو بھرپور انداز میں ڈیلیور کیا اور خدمت کی مثال قائم کی،انھوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتیں ٹیکس کے عنصر کی وجہ سے پاس آن نہیں ہوتیں،انکا کہنا تھا کہ زاہد بلوچ کی انکوائری جاری ہے،میڈیا میں اظہار خیال قبل از قت ہے،زاہد بلوچ کا نوئے روز کا ریمانڈ ملا ہے تفتیش میں سب کچھ سامنے آجائے گا،دہشتگردانہ کاروائیوں سے متعلق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو خاموش رکھنا دہشتگردوں کی سب سے بڑی ترجیحات میں شامل ہے،مگر حکومت ہر محاز پر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے،عمران قتل کیس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران قتل کیس عدالتی معاملہ ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرونگا،انھوں نے کہا کہ منسٹری آف فارن آفئیرزکی طرف سے ہندوستان کو درخواست بھیجی جارہی ہے پاکستان کی سپسیشل انوسٹی گیشن ٹیم پٹھان کوٹ کا دورہ کر کے حقائق کی نشاندہی کرء گی جس سے پوری قوم کا آگاہ کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ میں نے ضرور کہا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اگر کوئی ثبوت ہت تو اسے میڈیا میں لایا جائے،بار بار اس بات کو دوہرایا گیا کہ کہ داعش عرب تنظیم ہے جو شمالی افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، نارتھ افریقن طرز کی داعش تنظیم پاکستان میں ایکزسسٹ نہیں کرتی،اس وقت پاکستان میں مختلف ملک دشمن ایجنڈے کو لیکر 45 سے زائد دہشتگرد تنظیمیں متحرک ہیں،ان میں سے کوئی اپنی تنظیم سے علیحدگی اختیار کر کے داعش کا روپ دھار لیتا ہے،اور داعش کی ایک اور فرنچائز کھول لیتا ہے، یہ تمام دہشتگرد تنظیمیں ہماری سیکورٹی ایجنسیوں کے ٹیلی سکوپ پرہیں،انکا کہنا تھا کہ داعش بد قسمتی سے جو فقہ استعمال کر رہی ہے،پاکستان میں سرے سے اسکا وجود ہیں نہیں،میڈیا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ایسے شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں ، جو سستی شہرت کے لئے اپنے ناموں کو داعش کے ساتھ منصوب کرتے ہیں،کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، راجہ سرفراز اصغر،سید عمران حیدر نقوی ،مسلم لیگ ن کے نو منتخب کونسلران ،کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی،
ٹیکسلا: داعش ایک عرب طرز کی تنظیم ہے جس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، میڈیا کو دہشتگرد تنظیموں کی تشہیر کی بجائے متوازن طرز عمل اپنانا چاہئے، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان Reviewed by SKY IRAQ on 01:01:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.