خانپور: پولیس کے ( اے ایس آئی) کی ملی بھگت بغیر کسی وجہ سے پولیس کو مطلوب ملزم کے ساتھ مل کرچادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہل خانہ پر تشدد۔ممریز خان سکنہ مسلم آباد اپر خانپور
خا نپور(وائس آف ٹیکسلا /راجہ محمد طاہر)جرائم پیشہ افراد کے ساتھ خانپور پولیس کے ( اے ایس آئی) کی ملی بھگت بغیر کسی وجہ سے پولیس کو مطلوب ملزم کے ساتھ مل کرچادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہل خانہ پر تشدد۔ مذکورہ پولیس اہلکار نے ہمارا جینا محال کر دیا۔ با اثر ملزمان کے ساتھ اس کے مراسم ہیں ۔ جو کہ دندناتے پھر رہے ہیں۔ اور اغواء برائے تاوان کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ ممریز خان۔ خانپورپولیس کے ( اے ایس آئی)خانویز خان نے با اثر اغواء کار وں اور جرائم پیشہ افراد سے مل کر ہمارا جینا محال کیا ہوا ہے۔ ممریز خان سکنہ مسلم آباد اپر خانپور نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا والد ملک بوستان خان پراپرٹی کا کام کرتا تھا اور بعض بلیک میلر کے ہاتھوں اس کا کاروبار تباہ ہو گیا۔ بعد ازاں خیبر ایجنسی کے رہائشی عزیز جان نے راولپنڈی کے بااثر شخص طارق چوہدری سے ملک کر میرے والد کو دیگر تین ساتھیوں سمیت اغواء خیبر ایجنسی لے گئے تھے ۔ جس پر میرے والد اور انکا ایک ساتھی محمد فیاض بھاری تاوان ادا کر کے بازیاب ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر دو افراد ملک حبیب سکنہ خانپور اور اسکے بیٹے کو حیات آبادپولیس نے چوہدری طارق کے عقوبت خانوں سے برآمد کیا جبکہ طارق اور عزیز جان فرار میں کامیاب ہوگئے۔ جو کہ اب تک پنجاب پولیس کو مطلو ب ہیں۔ بعد میں ان دو اغواء کاروں نے ملک حبیب خانپو رکو دوبارہ اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے عزیز جان کو پکڑ کر خانپور تھانہ میں بند کروا دیا اور چوہدری طارق فراد ہو گیا یہ بااثر لوگ جیل یاترا کے بعد پھر رہا ہوگئے۔ خانپور پولیس کے ( اے ایس آئی)خانویز خان نے رات تقریبا تین بجے چوہدری طارق کے ہمراہ آکر ہمارے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ ننگی گالیاں دیں اور دونوں نے مجھ پر تشد د کیا ۔ ممریز خان نے کہا کہ کیا ہمارے رکھوالے ایسے ہیں جو ملزموں کے ساتھ ملکر لوگوں پر تشد دکرتے ہیں اور مختلف بہانوں سے آئے دن رشوت طلب کریںممریز خان نے بتایا کہ مزکورہ ( اے ایس آئی)مختلف پراپرٹی ڈیلرز کو اکساتا ہے ۔کہ وہ اس کے تھانے میں میرے والد کے خلاف درخواست دیں تاکہ انہیں ہم سے رشوت لینے کا مزید موقع ملے۔ جبکہ ہم تین بھائی تقریبا دس سال قبل تمام معاملات میں والد سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔ اس ضمن میں اخبا ر میں اشتہار کے علاوہ ہم ( ڈی پی او) ہری پور کو ایک تحریری درخواست بھی دے چکے ہیں۔اس کے باوجود مزکورہ پولیس اہلکار اپنی کارستانیوں پر عمل پیرا ہے۔ممریز خان نے مزید بتایا کہ( اے ایس آئی) خانویز نے چوہدری طارق سے ملکر میرے گھر کے ا ندر جا کر مجھ پر تشد دکیا اور جاتے ہوئے میرا قیمتی موبائل ،ڈائر ی اور طلائی کی انگوٹھی لے اڑا۔ میں نے اسے باور کرانے کی پور ی کوشش کی کہ میرے والد کے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو ان سے رابطہ کریں۔ ہم بھائیوں کو ناجائز تنگ نہ کریں۔خانویز نے دھمکی دی کہ آپ بھائیوں کو ایسے پھنسائوں گا۔ کہ جیل سے باہر نہیں آئو گے۔ میں وزیر اعلی، آئی جی ، ڈی آئی جی ایبٹ آباد ڈی پی او ہریپور سے مطالبہ کرتا ہوں ۔ کہ مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
خانپور: پولیس کے ( اے ایس آئی) کی ملی بھگت بغیر کسی وجہ سے پولیس کو مطلوب ملزم کے ساتھ مل کرچادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہل خانہ پر تشدد۔ممریز خان سکنہ مسلم آباد اپر خانپور
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:34:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:34:00
Rating:

No comments: