ٹیکسلا: سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا اچانک تھانہ ٹیکسلا کا دورہ عوامی شکایات کے ردعمل پر ایس ایچ او ٹیکسلا کو فوری طور پر تبدیل کردیا گیا،
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابر علی) سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا اچانک تھانہ ٹیکسلا کا دورہ عوامی شکایات کے ردعمل پر ایس ایچ او ٹیکسلا کو فوری طور پر تبدیل کردیا گیا،نئے ایس ایچ او نے تاحال چارج نہیں سنبھالا،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے جمعرات کے روز تھانہ ٹیکسلا کا اچانک دورہ کیا ، عوامی شکایات کے تناظر میں ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک ساجد حسین کو لائن حاضر کرتے ہوئے انکے فوری ٹرانسفر کے احکامات جاری کئے ،یاد رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ ٹیکسلا کا دورہ کیا تھا وفاقی وزیر ادخلہ چوہدری نثار علی خان کے دورہ ٹیکسلا کے موقع پر جہاں ایس ایچ او ٹیکسلا ملک ساجد حسین کے خلاف عوامی شکایات کا ڈھیر لگ گیا وہاں مسلم لیگ ن کے مقامی زعماء نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ، سیاسی حلقوں کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا انکی مرضی و منشاء سے کام نہیں کر رہے تھے ، اور سیاسی مقامی زعما ء اس بات پر سخت نالاں نظر آرہے تھے ، جمعرات کے روز سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے دورہ تھانہ ٹیکسلا کے موقع پر ایس ایچ او ملک ساجد حسین کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیا ، تاہم تھانہ ٹیکسلا میں ابھی تک کسی دوسرے ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ،ایس آئی محمد ریاض بطور ایڈیشنل ایس ایچ او کام کر رہے ہیں ،ایس ایچ او ٹیکسلا ملک ساجد حسین کو لائن میں بھیج دیا گیا،
ٹیکسلا: سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا اچانک تھانہ ٹیکسلا کا دورہ عوامی شکایات کے ردعمل پر ایس ایچ او ٹیکسلا کو فوری طور پر تبدیل کردیا گیا،
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:21:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:21:00
Rating:

No comments: