ٹیکسلا: پرانی خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ایچ آئی ٹی حسن کالونی میں دو سگے بھائیوں پر ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ , ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابر علی )پرانی خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ایچ آئی ٹی حسن کالونی میں دو سگے بھائیوں پر ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ ، ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل،پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق کمال افغانی نامی شخص بدھ کے روز رات گئے حسن کالونی میں ظہور کے گھر آیا اور باہر سے للکارہ ظہور اور اسکا بھائی شفیق دونوں جب دروازہ کھول کر باہر نکلے تو کمال افغانی نامی شخص نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے تاہم ظہور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ شفیق کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے، کیس کی تفتیش ایس آئی نذر حسین کر رہے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ان کے درمیان کافی عرصہ سے رشتہ کے تنازعہ پر جھگڑا چل رہا تھا،کمال افغانی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا،
ٹیکسلا: پرانی خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ایچ آئی ٹی حسن کالونی میں دو سگے بھائیوں پر ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ , ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:44:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:44:00
Rating:

No comments: