ٹیکسلا:دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے مگررہبر کالونی کے رہائشی ابھی تک قبرستان اور جنازہ گاہ سے بھی محروم ہیں
ٹیکسلا:(وائس آف ٹیکسلا /سردارشکیل جہانگیر)دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے مگررہبر کالونی کے رہائشی ابھی تک قبرستان اور جنازہ گاہ سے بھی محروم ہیں ایچ ایم سی ٹیکسلا اور انجینرنگ یو نیورسٹی ٹیکسلا کے مضا فات میں رہبر کالونی جس کو
مسا ئلستان کالونی بھی کہا جا تا ہے،یہ کالونی ویسے تو تقر یبََا ہر سہولت سے محروم ہے جس کا تذکرہ متعدد بار کیا جا چکا ہے۔اس پسماندہ علا قے کے رہائشی قبرستان سے بھی محروم ہیں اور یہاں کو ئی جنازہ گاہ بھی نہیں ہے۔اہلیان ِ علاقہ اپنی ذاتی جان پہچان کی بنا پر کسی عزیز دوست یا تعلق والے سے 2گز زمین مانگ کر اپنے پیاروں کو دفناتے ہیں۔بعض اوقات سخت گرمی اور بارش میں جنا زہ گاہ نہ ہونے کی وجہ سے جنازہ مسا جد میں لے جا کر پڑھانا پڑتا ہے۔اس کثیر آبادی والے علاقے میں روز اموات ہو تی ہیں اور ورثا ہ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے ہیں۔اہلیان ِ علاقہ کی پر زور اپیل ہے کے انھیں قبرستان دیا جائے اور ایک جنازہ گاہ دی جائے۔سیا ستدانوں کے تمام تر وعدوں اور دعووں کے با وجود ابھی تک اہلیانِ علاقہ محروم ہیں اور ان کی نظریں موجودہ حکومت کی طرف ہیں کے وہ انھیں قبرستان اور جنازہ گاہ فراہم کریں گے۔
ٹیکسلا:دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے مگررہبر کالونی کے رہائشی ابھی تک قبرستان اور جنازہ گاہ سے بھی محروم ہیں
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:21:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:21:00
Rating:

No comments: