ٹیکسلا: دو روز قبل فیصل آباد سے ٹیکسلا آنے والے چوبیس سالہ نوجوان کی نعش جو پر اسرار طور پر غائب ہوگیا تھا ٹیکسلا میوزیم کے قریب کھنڈرات سے مل گئی
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی )دو روز قبل فیصل آباد سے ٹیکسلا آنے والے چوبیس سالہ نوجوان کی نعش جو پر اسرار طور پر غائب ہوگیا تھا ٹیکسلا میوزیم کے قریب کھنڈرات سے مل گئی،نامعلوم قاتلوں نے نوجوان کو ہلاک کرکے نعش ویرانے میں پھینک دی تھی ،پولیس نا معلوم افراد کے خلاف قتل مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کا مطابق عرفان نامی نوجوان جو کہ محلہ پڑی ٹیکسلا میں پنجاب سے مہمان آیا ہوا تھا گذشتہ روز وہ میوزیم ٹیکسلا کی جانب سیر و سیاحت کے لئے نکل گیا ،رات گئے جب وہ دیر تک گھر نہ لوٹا تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی انھوں نے نوجوان کو ہر جگہ تلاش کیا مگر وہ نہ ملا دوسرے روز 24سالہ عرفان کی نعش میوزیم کے قریب کھنڈارت سے ملی پولیس نے نعش قبضے مین لیکر سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچائی جہاں اہل خانہ نے نوجوان کی شناخت کی،نعش سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی گئی،تاہم فیصل آباد سے ٹیکسلا آنے والے نوجوان کی اچانک پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا،
ٹیکسلا: دو روز قبل فیصل آباد سے ٹیکسلا آنے والے چوبیس سالہ نوجوان کی نعش جو پر اسرار طور پر غائب ہوگیا تھا ٹیکسلا میوزیم کے قریب کھنڈرات سے مل گئی
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:10:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:10:00
Rating:

No comments: