ٹیکسلا:چھاچھی محلہ جی ٹی روڈپر این ایچ اے، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ، کینٹ بورڈ واہ کینٹ ، واہ کینٹ سیکورٹی فورسز کا ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، روڈ پر لگے سائن بورڈز ، شیڈز و دیگر تجاوزات مسمار کردیں
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی )چھاچھی محلہ جی ٹی روڈپر این ایچ اے، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ، کینٹ بورڈ واہ کینٹ ، واہ کینٹ سیکورٹی فورسز کا ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، روڈ پر لگے سائن بورڈز ، شیڈز و دیگر تجاوزات مسمار کردیں،ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن تین گھنٹوں سے زائد جاری رہا،ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے عوامل اور راستوں کی بندش کسی صورت قبول نہیں ، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، شو رومز کی آڑ میں تجاوزات کی بھر مار ہے خلاف ورزی کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز واہ کینٹ بیرئیر نمبر دو سے چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ پر قائم شو رومز پر تجاوزات کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ، این ایچ اے ،کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ،اور واہ کینٹ سیکورٹی ادارے کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا ، بیرئیر نمبر دو تا چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ جہاں شو رومز کے بڑے بڑے شیڈز بنے ہوئے تھے انھیں مسمار کردیا گیا جبکہ جی ٹی روڈ کے قریب لگے بڑے سائن بورڈز بھی توڑ دیئے گئے ، جبکہ تجاوزات کی زد م،یں آنے والی ہر چیز کو توڑ دیا گیا ادہر تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے افسران ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ملک الطاف ، ایس پی او آصف محمود آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے،ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ملک الطاف کا کہنا تھا کہ چھاچھی محلہ میں گاڑیوں کے اتوار بازار کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا ہے بلکہ اس وجہ سے سیکورٹی کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے شو رومز پر لگے بڑے بڑے شیڈز تجاوزات کا موجب بن رہے تھے جن کے خلاف آج آپریشن کیا گیا انکا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے گا،ادہر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی اطلاع ملتے ہین گھر بیٹھے شو رومز کے مالکان میں بھگدڑ مچ گئی ، متعدد لوگوں نے آپریشن سے قبل ی شیڈز ہٹا لئے تاہم بہت سے شو رومز مالکان اسکی زد میں آگئے ، لوگوں کا جم غفیر تجاوزات کے خلاف آپریشن پر وہاں جمع تھا،
ٹیکسلا:چھاچھی محلہ جی ٹی روڈپر این ایچ اے، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ، کینٹ بورڈ واہ کینٹ ، واہ کینٹ سیکورٹی فورسز کا ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، روڈ پر لگے سائن بورڈز ، شیڈز و دیگر تجاوزات مسمار کردیں
Reviewed by SKY IRAQ
on
04:04:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
04:04:00
Rating:

No comments: