Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خانپور : خانپور شہر کی سٹرکوں کیلئے دس کڑور روپے کی فنڈ کی منظوری ہوچکی ہے جسکے ٹینڈر اس ماہ میں لگ چکے ہیں


خانپور (وائس آف ٹیکسلا/ راجہ محمد طاہر)خانپور شہر کی سٹرکوں کیلئے دس کڑور روپے کی فنڈ کی منظوری ہوچکی ہے جسکے ٹینڈر اس ماہ میں لگ چکے ہیں اور مارچ میں اس منصوبے پر باقاہدہ کام کا آغاز ہو جائیگا جس کا افتتا ح بہت جلد میں خود کرو ں گا ایم ۔پی۔اے راجہ فیصل زمان۔ خانپور میں راجہ فیصل زمان نے اپنی رہشگاہ پر کھلی کچری کے موقع پر وفدد اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانپور کے عوام کو جلد نئے ٹیوب ویل اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خوشخبری ملے گی اس موقع پر توفکیاں ۔نجف پور ۔دارتیاں ۔برکوٹ۔جبری ۔پکشائی ۔مسلم آباد ۔کے علاقوں سے آنے والے مختلف وفدد سے بات کرتے ہوئے راجہ فیصل زمان کا کہنا تھا کہ اس مالی سال میں حلقہ بھر میں کڑروں روپوں کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا جسکی وجہ سے علاقہ کے عوام کا نہ صرف معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ علاقہ سے محرومیوں کا خاتمہ بھی ہو گا فنڈ ز کی منظوری سے حلقہ بھر میں مساوی ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کر دیا جائیگا ۔خانپور کے محلہ راجگان کے شہریوں حاجی طاہر محمود کونسلر ۔ناصر محمود ۔شفاقت محمود۔محمد نازک۔ محمد شبیر۔ملک اللہ بخش ۔محمد یوسف ۔خرم شہزاد کونسلر ۔اور دیگر نے ایک وفد کی صورت میں راجہ فیصل زمان سے ملاقات کر کے خانپور شہر کے روڈوں اور نئے ٹیوب ویل کی منظوری پر شکر یہ ادا کیا ۔
خانپور : خانپور شہر کی سٹرکوں کیلئے دس کڑور روپے کی فنڈ کی منظوری ہوچکی ہے جسکے ٹینڈر اس ماہ میں لگ چکے ہیں Reviewed by SKY IRAQ on 00:09:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.