ٹیکسلا: پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ اور عالمی سطح پر انسانیت کو پرامن مستقبل کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی اُنکی فکر اور خدمات کا اعتراف ہے ۔
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی ) پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ اور عالمی سطح پر انسانیت کو پرامن مستقبل کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی اُنکی فکر اور خدمات کا اعتراف ہے ۔ مو جودہ سیاست دان کا کرپشن پر اتحاد اور وہ اس عوام دشمن نظام جسے جمہوریت کا نا م دیا گیا ہے کو بچا نے کی تگ و دومیں مصروف ہیں۔ حکمران اور انکے حواری دہشت گردوں ، اُنکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی پشت پنا ہی کر رہے ہیں جو اب پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے۔ تحریک منہاج القر آن عالمی سطح پر عسکری، تعلیمی، نظریاتی اور معاشی دہشت گردی کے خاتمہ اور انسانیت کے پرامن مستقبل کے لیے کو شاں ہے۔ پاکستان کو گزشتہ سات سالوں قرضوں کی بدترین دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے مگر گونگی بہری پارلیمنٹ نے آ ج تک اس پر کوئی بات تک نہیں کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتوی کے بعد اب امن نصاب کا اجراء امت مسلمہ، اسلام اور پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کا منہ توڑ جواب ہے ۔ واہ کینٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر 21فروری کو میلا دکانفرنس برائے خواتین اور بعدازاں امن نصاب کی تقریب رونما ئی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محی الدین قادری ہوں گے۔ یہ بات تحریک منہاج القرآن تحصیل ٹیکسلا کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم، پی پی آ ٹھ کے صدر علامہ مقصود ایوب اور پاکستان عوامی تحر یک کے صدر سید گفتار شاہ ایڈووکیٹ نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔ پاکستان عوامی تحریک پی پی آ ٹھ کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان خان ، سیف اللہ قادری، منہاج وویمن لیگ واہ کینٹ کی نگہت نعیم، مسز ریاض ، منہاج وویمن لیگ تحصیل حسن ابدال کی صدر و سیکرٹری نشرواشاعت بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سید گفتار شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ امن نصاب کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور کئی ممالک اس کو اپنے آ ئین میں شامل اور کئی ایک یونیورسٹیوں میں اسے بطور نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک ہمہ جہت شخصیت کہ جنہوں نے عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کے حقیقی تصور کو عام کیا۔ مگر بدقسمتی سے اس ملک کے اقتدار پر قابض لوگ اور اشرافیہ ان کی فکر کو عام کر نے سے گریزاں ہیں۔ پروفیسر عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی شخصیت نے عوام الناس کو آ ئین پاکستان میں درج اُنکے حقوق سے آ گاہ کیا اُن کی کہی ہو ئی ہر بات آ ج سچ ثابت ہو رہی ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے اسی ملک کے کچھ سیاستدان، مذہبی اور سماجی راہنماء ہیں۔ صرف گولی اور بندوق سے دہشت گردی کا کلیتا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے ہمہ جہتی پروگرام کے نفاذ کی ضرورت ہے جس میں نصاب تعلیم میں بنیادی اور انقلا بی تبدیلیاں بھی شامل ہیں ۔ دیگر راہنماوں کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں اس پا یہ کی قیادت کسی کے پاس نہیں موجودہ سیاست دان ہر شعبہ ہا ئے زندگی میں ناکام ہو چکے ہیں اور عوام نے انہیں بار بار آ زماء کر دیکھ لیا ہے یہ جمہوری نظام عوام دشمن اور یہ سیاست دان کرپشن میں لتھڑے ہیں ان کو اس نظام سے باہر کیے بغیر نہ ہی حقیقی جمہوریت آ سکتی ہے اور عوام کی حالت زار بہتر ہو سکتی ہے۔ منہاج القران ، پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے پائیدار قیام کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کررہی ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف600صفحات پرمشتمل جو فتوٰی لکھا اس کو دنیا میں بڑی پزرائی ملی کٗی ملکوں نے اپنے آئین اور قانون میں شامل کیااور نصابِ امن کے حوالے سے لکھی جانے والی کتابوں کو مدارس،سکول،کالج اور یونیورسٹیوں کے نصابوں میں پڑھایاجانے لگاہے۔پاکستان عوامی تحریک کے صدر سید گفتار حسین شاہ نے ضربِ امن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا دفاعی محاذوں پرافواج پاکستان دہشت گردخارجیوں کا مقابلہ کر سکتی ہے لیکن نظریاتی اورفکری محاذوں پر بھی جنگ لڑنے کی اہم ضرورت ہے جس کا ذمہپاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اٹھالیا ہے کیونکہ ملک دیکھتے ہی دیکھتے چند سالوں میں گلیوں،محلوں،شہرحتی کہپورا ملک انتہاپسندی کی آگ میں خاکستر ہورہا ہے اور بدقسمتی سے قوم بے حسی اور غفلت کی نیند میں غرقاب ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے بر عکس فروغ امن کے لیے فکری اور عملی جدوجہد شروع کی ہے اسے ضرب ِامن کا نام دیا گیا ہے،
ٹیکسلا: پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ اور عالمی سطح پر انسانیت کو پرامن مستقبل کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی اُنکی فکر اور خدمات کا اعتراف ہے ۔
Reviewed by SKY IRAQ
on
03:39:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
03:39:00
Rating:

No comments: