خانپور: خانپور اور اپر خانپور کے تمام میل اور فی میل ٹیچرز نے ( اے پی ٹی اے) گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ٹیچر محمد عارف ملک
خانپور (وائس آف ٹیکسلا /راجہ محمد طاہر) ٹیچرز کی فلاح وبہبود اور انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہم نے آل پرائمری ٹیچرز ایسویشن گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اپریل میں ہونے والے ٹیچرز انتخابات میں( اے پی ٹی اے) گروپ کی کامیابی یقینی ہے اس گروپ نے ماضی میں بھی ٹیچرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی اور ان کی فلاح بہبود کیلئے کام کیا انکی کوششیں قابل تعریف ہیں خانپور اور اپر خانپور کے تمام میل اور فی میل ٹیچرز نے ( اے پی ٹی اے) گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ٹیچر محمد عارف ملک اور شیراز زرگرکی صحافیوں سے گفتگو گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ غزن میں خانپور اور اس سے ملحقہ اپر خانپور کے علاقوں سے آنے والے میل فی میل ٹیچرز کی جانب سے ایک اجلاس منعقدہ کیا گیا جس میں باہمی رضامندی سے تمام ٹیچرز برادری نے صوبائی صدر ملک خالد گروپ اور ضلعی صدر ملک اختر نواز گروپ اور تحصیل کیلئے راجہ بصیر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیچر محمد عارف ملک اور شیراز زرگر نے کہا کہ ہم نے مشترکہ طور پر اپریل میں ہونے والے ٹیچرز انتخابات میں گروپ کی حمایت کا اعلان اس لیے کیا ہے کہ اس گروپ نے ماضی میں بھی ٹیچرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اور انکی
اے پی ٹی اے) فلاح بہبود کیلئے اپنی آواز بلند کی اور اس بار بھی ہم اپنی طرف سے اس گروپ کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح اس بار بھی یہ پینل ٹیچرزکے لئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرے گا 14اپریل کو ہونے والے انتخابات میں( اے پی ٹی اے) گروپ کی کامیابی یقینی ہے ۔
خانپور: خانپور اور اپر خانپور کے تمام میل اور فی میل ٹیچرز نے ( اے پی ٹی اے) گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ٹیچر محمد عارف ملک
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:05:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:05:00
Rating:

No comments: