Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خیبرپختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تین ہزار سے زائد اقلیتی نشستوں کے لئے 24اضلاع میں امیدوار ہی دستیاب نہ ہو سکے


وائس آف ٹیکسلا /خرم صدیقی)خیبرپختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تین ہزار سے زائد اقلیتی نشستوں کے لئے 24اضلاع میں امیدوار ہی دستیاب نہ ہو سکے ،کے پی کے بلدیاتی اداروں میں اقلیتی نشستوں کا مستقل طور پر خالی رہنے کا امکان پیدا ہو گیا الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اب ان نشستوں کے لئے مزید شیڈول جاری نہیں کیا جائے گا ۔صوبے میں پہلے مرحلے میں اتنے بڑے پیمانے پر خالی رہ جانے والی نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن کے شیڈول جاری کیے جانے کے بعدان علاقوں میں اقلیتیوں کی آبادی نہ ہونے کا بتایا گیا ۔صوبائی حکومت کی طرف سے اب الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر کیا جائے گا کے ان نشستوں کا مستقل طور پرخالی قرار دیا جائے گزشتہ روز صوبے کی ساڑھے چار ہزارخالی نشستوں میں سے صرف ساڑھے پانچ سو نشستوں پر انتخاب ہو سکا اقلیتوں کی خالی تین ہزار سے زائد نشستوں میں سے صرف 33 امیدوار سامنے آئے اور بلامقابلہ منتخب ہوگئے 574 بلا مقابلہ امیدواروں میں بڑے پیمانے پر خواتین امیدوار کامیاب قرار دی گئی ہیں خواتین کی مزید پانچ سو سے زائد نشستوں پرخواتین امیدوار ہی سامنے نہیں آئی ہیں الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کے پی کے بلدیاتی قانون میں ہر سطع پر اقلیتوں کی نشستیں مختص کی گئی ہیں لیکن صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں اتنے بڑے پیمانے پر اقلیتی آبادی نہ کے باعث امیدوار ہی دستیاب نہ ہو سکے
خیبرپختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تین ہزار سے زائد اقلیتی نشستوں کے لئے 24اضلاع میں امیدوار ہی دستیاب نہ ہو سکے Reviewed by SKY IRAQ on 00:33:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.