ٹیکسلا : چوک خواتین بھکارنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جوان بھکارنیں مردوں کو کپڑوں سے پکڑ لیتی ہیں اور زبردستی بھیک لیتی ہیں
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /سردار منیراختر )ٹیکسلا چوک خواتین بھکارنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جوان بھکارنیں مردوں کو کپڑوں سے پکڑ لیتی ہیں اور زبردستی بھیک لیتی ہیں۔بھیک مانگنے کی آڑ میں اکٹھی ہو کر دکانوں میں گھس جاتی ہیں اور چوریاں کرتی ہیں،چند دن پہلے اسی طرح ایک شاپ میں اکھٹی داخل ہوہیں اور شاپ کے مالک کا چارجنگ پر لگا موبائل چوری کر لیا جو ان بھکارنوں سے بازیاب ہوا،نوجوان لڑکوں سے ہاتھ میں پکڑا موبائل چھین لیتی ہیں اور سو روپے بھیک کا مطالبہ کرتی ہیں کہ پیسے نہیں دیں گئے تو موبائل نہیں ملے گا،ٹیکسلا مشہور مقام ہے جس کی وجہ سے دوردراز کے لوگ تاریخی مقامات دیکھنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کو بھی ان بھکارنوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے جو بھیک کے بغیر راستے سے ہٹتی تک نہیں ہیں عوام علاقہ نے ٹیکسلا کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھکارنوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو سر عام چوریاںکرتی ہیں اور شریف النفس لوگوں کو راستے میں پکڑ کر شرمندہ کرتی ہیں
ٹیکسلا : چوک خواتین بھکارنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جوان بھکارنیں مردوں کو کپڑوں سے پکڑ لیتی ہیں اور زبردستی بھیک لیتی ہیں
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:16:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:16:00
Rating:

No comments: