واہ کینٹ: ڈکیتی ، راہزنی کا سلسلہ جاری نواب آبادمیں نوجوان سےگن پوائنٹ پرموبائل اور پیسے چھیننے کے بعد ڈاکووں نے گولی مار دی
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی)واہ کینٹ میں ڈکیتی ، راہزنی کا سلسلہ جاری نواب آباد میں نوجوان سے گن پوائنٹ پر موبائل اور پیسے چھیننے کے بعد ڈاکووں نے گولی مار دی ،نوجوان شدید زخمی خوش قسمتی سے جان بچ گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواب آباد کا رہائشی نوجوان ملک ناصر ولد ملک اسلم جی ٹی روڈنواب آباد سبزی منڈی کے پاس سے گزر کر شام سات بجے کے قریب مسجد نماز پڑھنے جارہا تھا کہ گلی کے موڑ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسے روک لیا اور موبائل اور نقدی چھین لی مزاحمت پرجبکہ ڈاکووں نے سامان چھیننے کے بعد اسے گولی مار دی اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ، مضروب ملک ناصر کے مطابق دونوں پٹھان تھے اور آپس میں پشتو بول رہے تھے،فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا ،جہاں طبی امداد کے اسے بچالیا گیا،یاد رہے کہ نواب آباد اور اسکے گردونواح میں اس قسم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ، مگر پولیس کسی بھی ڈکیت گینگ کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے سر شام اس قسم کی واردتوں سے لوگوں نے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے ، مذکورہ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے،
واہ کینٹ: ڈکیتی ، راہزنی کا سلسلہ جاری نواب آبادمیں نوجوان سےگن پوائنٹ پرموبائل اور پیسے چھیننے کے بعد ڈاکووں نے گولی مار دی
Reviewed by SKY IRAQ
on
03:27:00
Rating:

No comments: