Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: ٹیکسلا بار کے انتخابات صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا، سید رفاقت حسین شاہ صدر ، ملک سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ٹیکسلا بار کے انتخابات صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا، سید رفاقت حسین شاہ صدر ، ملک سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات تین رکنی الیکشن بورڈ جس کی سربراہی عبدالمالک شیر پاو ایڈووکیٹ کر رہے تھے جبکہ دیگرممبران میں جاوید اقبال منگرال ایڈووکیٹ اور رف محمود ایڈووکیٹ شامل تھے ،الیکشن میں کل 179 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،الیکشن بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق صدر کے لئے پروگریسیو گروپ کے سید رفاقت حسین شاہ جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر پروفیشنل گروپ کے ملک سجاد احسین ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے،نائب صدر کے عہدے پر سید جابر حسین شاہ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر خاتون وکیل رابعہ رشید ،اور فنانس سیکرٹری کے عہدے پر یاسر عظیم نے کامیابی حاصل کی،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر پہلے ہی نعمان اسلم بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے تھے اسی طرح مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں پر سات امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا نتائج کے مطابق استحصال حیدر، آفتاب روف ، میڈم خیر النساء ، عاطف نقوی اور مبشر نقوی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوگئے،نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر سید رفاقت حسین شاہ نے 93 ان کے مدمقابل امیدوار میر ناصر بلال نے 84 جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک سجاد حسین نے 95 جبکہ محمود احمد بٹ نے 77 ، نائب صدر کی نشست پر سید جابر حسین شاہ نے 83 جبکہ ملک ذوالفقار احمد نے 75 جوائنٹ سیکر ٹری کی نشست پر رابعہ رشید نے 84 جبکہ محمد راشد علوی نے 81 ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر عاسر عظیم نے92 جبکہ شاہد امین بھٹی نے 79 ووٹ حاصل کئے، مجلس عاملہ کے کامیاب اراکین استحصال حیدر نے105 آفتاب روف نے 102 میڈم خیرالنساء نے92عاطف نقوی نے101 جبکہ مبشر نقوی نے 123 ووٹ حاصل کئے،
ٹیکسلا: ٹیکسلا بار کے انتخابات صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا، سید رفاقت حسین شاہ صدر ، ملک سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے Reviewed by SKY IRAQ on 21:24:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.