ٹیکسلا:واہ کینٹ کے علاقہ اسمائیل آباد میں سیکورٹی فورسز کا ایلیٹ فورس رینجرز کے ہمراہ آپریشن ، دو افراد گرفتار ۔ تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )واہ کینٹ کے علاقہ اسمائیل آباد میں سیکورٹی فورسز کا ایلیٹ فورس رینجرز کے ہمراہ آپریشن ، دو افراد گرفتار ۔ تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی ٹاسک فورس کوئک ری ایکشن فورس نے الیٹ فورس کے ہمراہ الاصبح واہ کینٹ کے علاقہ اسمائیل آباد میں مطلوبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے بھرپور آپریشن اس دوران اہل علاقہ کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا جبکہ انکے گھروں کی کنڈیاں باہر سے بند کردیں گئیں،سیکورٹی فورسز کے مسلح جوانوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اس دوران اسمائیل آباد سے راجہ اعظم المعروف کتوں والا ، جبکہ شاہد اقبال عرف شاہدی کو گرفتار کرلیا ، اہل علاقہ کے مطابق شاہدی منشیات فروشی ، سمگلنگ کے ساتھ ساتھ سنوکر کلب کی آڑ میں جوئے کا کاروبار کرتا ہے، جبکہ راجہ اعظم کی بابت معلوم ہوا ہے کہ مذکورشخص عرصہ دراز سے سود کا کاروبار کرتا ہے ، ادہر مقامی سیکورٹی ادارے کے زرائع کے مطابق واہ کینٹ میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے یہ آپریشن بھی اسی کی ایک کڑی ہے،یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ مذکورہ آپریشن کے دوران مقامی پولیس کو اس سے بے خبر رکھا گیاجبکہ پولیس کی ایلیٹ فورس رینجرز کے ساتھ راولپنڈی سے آئی تھی ،واہ کینٹ کے علاقہ اسمائیل آباد میں آپریشن کے دوران اہل علاقہ کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت تک نہیں دی گئی جب تک آپریشن ختم نہیں ہوا ، لوگ اپنے گھروں میںمبحوس رہے،ادہر واہ کینٹ میں ہی دوسری کاروائی میں کوئک ری ایکشن فورس نے باہتر موڑ پر آپریشن کے دوران دس مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کیا ،
سیکورٹی فورسز کے اہلکار گرفتار ملزمان کو گاڑی میں بٹھا کر ،نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں ان لوگوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،
سیکورٹی فورسز کے اہلکار گرفتار ملزمان کو گاڑی میں بٹھا کر ،نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں ان لوگوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،
ٹیکسلا:واہ کینٹ کے علاقہ اسمائیل آباد میں سیکورٹی فورسز کا ایلیٹ فورس رینجرز کے ہمراہ آپریشن ، دو افراد گرفتار ۔ تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:58:00
Rating:

No comments: