Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : حکمران ذاتی تعلقات بچانے اورپڑوسی ملک میں سٹیل ملز لگانے کیلئے قوم کوگمراہ کررہے ہیں، تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن شازیہ کیانی


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن شازیہ کیانی نے کہا ہے کہ حکمران ذاتی تعلقات بچانے اورپڑوسی ملک میں سٹیل ملز لگانے کیلئے قوم کوگمراہ کررہے ہیں۔ اپنے مفادات کیلئے ''ڈیل'' کرنے اورجان بچانے کیلئے میدان چھوڑکرملک سے فرارہونیوالے لیڈرنہیں ڈیلر ہوتے ہیں، قوم کو فرارہونے اورسرنڈرکرنیوالی قیادت نہیں چاہئے۔ حکمرانوں نے ہردورمیں قومی مفادکی بجائے نجی دوستی اورذاتی غرض کے تحت فیصلے کئے،اب بھی وہ پڑوسی ملک کے حکمرانوں سے ذاتی دوستانہ مراسم استوارکرنے کیلئے پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرحملے کررہے ہیں۔ کپتان عمران خان مردمیدان ہیں ،ان کی زندگی کامیابیوں سے عبارت ہے۔ ہماراقائدایک بارجوفیصلہ کرلے پھراس سے پیچھے نہیں ہٹتا،نیاپاکستان اور نیا کشمیر ضروربنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،شازیہ کیانی نے کہاکہ یہ ملک غریب طبقات نے قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے۔ یہاں کسانوں ، مزدوروں ، محنت کشوں کی جمہوری حکومت ہونی چاہیے۔ جمہوریہ پاکستان میں جو آمرانہ ، ڈکٹیٹر شپ کی فضا قائم ہو چکی ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کو پسِ منظر میں دھکیلنے والے خود مکافاتِ عمل کا شکار ہونے والے ہیں۔ عوام سے گھنائونی سیاست کے حامل افراد کو قطعی یہ حق حاصل نہیں کہ جمہوریہ پاکستان اسلامک بلاک کے قابل فخر ملک پر شاہی ضابطے جاری کریں۔ آزادخطہ کی کرپٹ حکومت جلدانجام ہو پہنچنے والی ہے ۔مسئلہ کشمیر پر بھی مفاد پرستوں نے سیاست کی۔ تحریک انصاف کا کشمیر ایشو پر بڑا واضح اور جاندار موقف ہے۔تنازعہ کشمیر بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حل ہو گا۔موسمی سیاستدان اب دوبارہ جال بچھانے کی تیاری کررہے ہیں لیکن اب کی بار عوام ان کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔عام انتخابات میں قومی وسائل لوٹنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنا کر عوام کو انصاف دلائے گی۔ بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف آزادکشمیر ایک مضبود جماعت بن کر ابھر رہی ہے،آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کشمیر پی ٹی آئی جہاں کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے وہاں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے بھی کوشاں ہے اور اسکے لئے ایک جامع پروگرام اور حکمت عملی رکھتی ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ ساڑے چار سال میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا اسی طرح مسلم لیگ ن نے کشمیر کونسل کے فنڈزکے ذریعے کرپشن جاری رکھی جس کا کمیشن اوپر تک جاتا رہا۔۔ تاہم پی ٹی آئی اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کرے گی اور ہمارے منشور میں بھی یہی ترجیح ہے کہ تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ صحت و تعلیم عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام آئندہ انتخاب میں اس کرپٹ ٹولے سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لینے کا انتظار کررہے ہیں۔ شازیہ کیانی نے کہا کہ وقت کاتقاضا ہے کہ چور لٹیرے اورمفادپرست سیاستدانوں کی سیاست کو پائوں تلے روندتے ہوئے گھرگھر ٗ گلی گلی پی ٹی آئی کا پرچم بلند کریں اور عوام کو اسی پرچم کے سائے تلے اکٹھاکیاجائے اس طرح سونامی چور لٹیرے حکمرانوں سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھ سکتا ہے ،2016ء میں سونامی چورلٹیرے حکمرانوں کابیڑہ غرق کردے گا۔
ٹیکسلا : حکمران ذاتی تعلقات بچانے اورپڑوسی ملک میں سٹیل ملز لگانے کیلئے قوم کوگمراہ کررہے ہیں، تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن شازیہ کیانی Reviewed by SKY IRAQ on 02:39:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.