Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : کرپشن اور لوٹ مار کے پیسوں سے مال بنانے والے چوہدری نثار پر انگلی اٹھانے کی بجائے پہلے اپنے گریبا ن میں جھانکیں،مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما سخاوت رضا اور ممتاز ڈینیل


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما سخاوت رضا اور ممتاز ڈینیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کے پیسوں سے مال بنانے والے چوہدری نثار پر انگلی اٹھانے کی بجائے پہلے اپنے گریبا ن میں جھانکیں،آج تک چوہدری نثار علی خان پر کوئی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا انھوں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر لوگوں کی بے لوث خدمت کی،جہانگیر ترین کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں ٹیکسلا واہ کینٹ چوہدری نثار علی خان کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے،2018 میں پی ٹی آئی کو آٹے دال کا بھاؤ پتا لگ جائے گا، دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہیں چوہدری نثار علی خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے لوٹوں کی سیاست نہیں بلکہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور آج تک استقامت کے ساتھ مسلم لیگ ن ے ساتھ ہیں سیاست میں ابن الوقت اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے آج انھیں کس منہ سے للکار رہے ہیں ،لوگوں کا حافظہ اب اتنا بھی کمزور نہیں ہوا کہ وہ اچھجے اور برے کی تمیز نہ کرسکیں ، واہ کینٹ ٹیکسلا پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا، چوہدری نثار علی خان لولکل سیاست دان نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی سیاست دان ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتیوں سے سیاست اور پارٹی میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہے، انھوں نے واہ کینٹ میں منعقدہ جہانگیر ترین کی استقبالیہ تقریب جس میں مقامی رہنماوں اور بالخصوص جہانگیر ترین نے چوہدری نثار علی خان کے متعلق الفاظ استعمال کئے انکی پر زور مذمت کی اور کہا کہ جہانگیر ترین پہلے لوگوں کو بتائیں کہ انھوں نے اتنے اثاثے کس طرح بنائیں ، سیاست کی الف ب بھی نہ سمجنے والے آج انھیں للکار رہے ہیں جنہوں نے پاکستانی سیاست میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کیا ، چوہدری نثار علی خان واہ کینٹ ٹیکسلا کے لوگوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں ، انھوں نے شکست کے باوجد اپنی عوام دوستی کا بھرپور مظاہرہ کیا اور یہاں کے عوام کو میگا پروجیکٹس دیئے ، پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے اور ایم ای ایز چور مچائے شور کی گردان کرتے جارہے ہیں جبکہ انھوں نے جیتنے کے باجود یہاں کے لوگوں کو آج تک کچھ نہیں دیا ،
ٹیکسلا : کرپشن اور لوٹ مار کے پیسوں سے مال بنانے والے چوہدری نثار پر انگلی اٹھانے کی بجائے پہلے اپنے گریبا ن میں جھانکیں،مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما سخاوت رضا اور ممتاز ڈینیل Reviewed by SKY IRAQ on 02:13:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.