Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:ناجائز تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی تاجروں اور اڈہ مالکان کو آخری وارننگ ،ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے دو روز کا الٹی میٹم ،


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ناجائز تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی تاجروں اور اڈہ مالکان کو آخری وارننگ ،ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے دو روز کا الٹی میٹم ،کسی قسم کی سیاسی مداخلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی،مشکلات کا باعث بننے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ہر صورت میں عوامی مشکلات کا ازلہ کیا جائے گا،انتظامیہ کی رٹ قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے ٹیکسلا سرائے کالا چوک کے تاجروں اور اڈہ مالکان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر میڈیا کو بھی خصوصی دعوت دی گئی تھی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ میڈیا ہماری رہنمائی کرے ، ہوسکتا ہے ٹی ایم اے کا نچلا طبقہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کچھ لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اس کھیل اور کرپشن میں شریک ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ٹوک فیصلہ کیا ہے کہ سرائے کالا چوک تا کچہری جہاں بھی ناجائز تجاوزات ہیں تاجر اور اڈہ مالکان انھیں از خود ہٹا لیں ورنہ دو روز کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کسی قسم کی رو رعائت نہیں ہوگی ، انکا کہنا تھا کہ چند سیاسی لوگ ان لوگوں کے سفارشی بن کر آتے ہیں لیکن میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ، بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا تاجر اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انتظامیہ راست اقدام پر مجبور ہوگی ،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کوئی مجبوری آڑے نہیں آنے دیں گے اس موقع پر وارڈن پولیس کے انچارچ ضرار بھی موجود تھے جنہوں نے بے ہنگم ٹریفک کی وجہ رکشوں کی بھر مار قرار دی اور اس ضمن میں رکشوں کے روٹس متعین کرنے کے لئے تجویز بھی دی ، اجلاس میں موجود تاجروں اور اڈہ مالکان نے اپنے تحفظات بھی بیان کئے تاہم اے سی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کسی صورت قبول نہیں اس پر عمل درآمد کرنا سب پر لازم ہوگا بصورت دیگر ان کے خلاف گرینڈ آپریشن سمیت قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی ،انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں انٹظامیہ کی رہنمائی کریں اور کالی بھیڑوں کا بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، انٹطامیہ اس پر بھرپور ایکشن لے گی،اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی کسی بھی کرپشن پر انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،میڈیا کے نمائندوں میں ڈاکٹر سید صابر علی، چوہدری امجد ، ملک جاوید اور قاری ولی الرحمان اجلاس میں موجود تھے،
ٹیکسلا:ناجائز تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی تاجروں اور اڈہ مالکان کو آخری وارننگ ،ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے دو روز کا الٹی میٹم ، Reviewed by SKY IRAQ on 22:30:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.