Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:آرڈننس کلب واہ کینٹ میں ایک مزاحیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور مزاحیہ شعراء نے شرکت کی۔


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )آرڈننس کلب واہ کینٹ میں ایک مزاحیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور مزاحیہ شعراء نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ جناب تبسم رحمان ڈی آئی سی آر اینڈ ممبر پی او ایف بورڈنے افتتاحی کلمات میں واہ کینٹ میں ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ واہ کینٹ میں ادبی تقریبات تسلسل سے منعقد ہوتی رہتی ہیں اور واہ کینٹ نے ملکی سطح پر کئی نامور شعراء اور مصنفین پیدا کیے مزاحیہ مشاعرے بھی ان ادبی سرگرمیوں کا حصہ رہے ہیں۔ مزاحیہ محفل میں جن شعراء کرام نے شرکت کی ان میں پروفیسر انور مسعود، سرفراز شاہد، ڈاکٹر انعام الحق جاوید، خالد مسعود، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی، سلیمان گیلانی، شہباز چوہان، محمد عارف اور خالد ملتانی نے اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی۔ پروفیسر انور مسعود کی طنز و مزاح پر مبنی سبق آموز شاعری نے تقریب کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ سیکرٹری آرڈننس کلب محمد طارق محبوب نے تمام شعراء اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرڈننس کلب کی انتظامیہ کلب ممبران کے لیے تفریحی پروگرام ترتیب دینے کے لیے آئندہ بھی پُرعزم ہے۔ کلب ممبران کی کثیر تعداد نے اس مزاحیہ مشاعرے میں شرکت کی۔ جواد حسن جواد نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
ٹیکسلا:آرڈننس کلب واہ کینٹ میں ایک مزاحیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور مزاحیہ شعراء نے شرکت کی۔ Reviewed by SKY IRAQ on 23:04:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.