Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کروڑوں مسلمانوں کے محبوب قائد،عظیم المرتبت رہنما تھے،سابق چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی نواب آباد ڈاکٹر مسعود احمد خان


بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی ۔۔۔۔۔۔۔ اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )جماعت اسلامی ٹیکسلا کے رہنما سابق امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ وسابق چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی نواب آباد واہ کینٹ ڈاکٹر مسعود احمد خان نے قاضی حسین احمد سابق امیر جماعت اسلامی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمدکروڑوں مسلمانوں کے محبوب قائد،پوری ملت اسلامیہ کے عظیم المرتبت رہنما تھے،انھوں نے اپنی ساری زندگی اعلائے کلمہۃ اللہ،اتحاد امت اور قانون کی بالادستی ، حکمرانی اور دنیا بھر میں جہاد کی پشتیبانی لئے وقف کر رکھی تھی،اقوام عالم کے اختلافات ختم کرنے کے لئے انھو ں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا قاضی حسین احمد تڑپ اٹھتے،تمام مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے انھوں نے ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے لئے بھرپور جہدوجہد کی،اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر ،خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ﷺ ہاشمی ، شیخ مہدی عاکف نے عربی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا جس کا ترجمہ ،امت مسلمہ کی علامتوں میں سے ایک علامت تھے،ایک ایسا شخص جو امت کے اتحاد کا ایک نشان بن جاتا ہے،قاضی حسین احمد نے بھی ہر حق گو کی طرح قید وبند کی صعوبتوں اور گرفتاریوں کا سامنا کیا،تحریک نظام مصطفیٰ ﷺ کے دوران گرفتاری کے علاوہ افغانستان پر امریکی حملوںاور یورپ میں رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی پر مبنی خاکوں پر احتجاج کرنے کی پاداش میں بھی انھیں گرفتار کیا گیا،دوران گرفتاری انھوں نے متعدد اہم مقالہ جات لکھے،جو بعد میں کتابی صورت میں شائع ہوئے،اتحاد امت کی ان کوششوں کا دائرہ صر ف پاکستان تک ہی محدود نہ تھا بلکہ انھوں نے یہ پیغام دنیا بھر میں عام کیاسوویت یونین سے بر سر پیکارافغان مجاہدین کے درمیان اختلافات افغان تاریخ کا سب سے افسوس ناک حصہ ہیں،قاضی حسین احمد نے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے قائدین اور علماء و مفکرین سے ملاقات کر کے ان اختلافات کو ختم کرنے کی ہرحتی المقدور کوشش کی،عراق کویت جنگ ہو یا مسلہ کشمیر، فلسطین ، بوسنیا اور کوسود میںمسلم کشی ہو یا چیچنیا میں قتل عام، برما کے خون آشام حالات ہوںیا اریٹیریا کے غریب عوام کے مصائب قاضی حسین احمد نے پورے عالم میں امت کی توانائیوں کو یکجا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہمیشہ امت کے زخموں پر مرحم رکھنے کی کوشش کی،قاضی حسین احمد نے امارت کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی توسیع دعوت پر خصوصی توجہ دی،ملک گیر کاروان دعوت و محبت کے علاوموثرافراد سے خصوصی رابطے اور مختلف قومی مشاورتی مجالس کی تشکیل انکی نمائیاں خدمات تھیں،اس امت مسلمہ کے عظیم سپوت اور مجاہد کو داغ مفارقت دیئے ہوئے تین برس بیت گئے،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان ایک نابغہٗ روزگار شخصیت سے محروم ہوگیا،قاضی حسین احمد کا خلا صدیوں پر نہیں ہوسکتا،تاریخ کے ماتھے کا جھومرقاضی حسین احمد زندگی بھراسلام کی سر بلندی اور وطن عزیز کی بقاء کے لئے سرگرم عمل رہے،مظلوم طبقات کے لئے انکا ہر فورم پر آواز بلند کرنا انکا طرہ امتیاز تھا، عظیم قائد، عظیم مجاہد ، امت مسلمہ کا درد رکھنے والے قاضی حسین احمدکوتاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی،وہ ہمیشہ تاریخ اور امت مسلمہ کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے،
ٹیکسلا: سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کروڑوں مسلمانوں کے محبوب قائد،عظیم المرتبت رہنما تھے،سابق چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی نواب آباد ڈاکٹر مسعود احمد خان Reviewed by SKY IRAQ on 01:51:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.