عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے ہر قانونی چار جوئی کریں گے, ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے ہر قانونی چار جوئی کریں گے،موجودہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں پنجاب ،وفاق کے بے دریغ فنڈز کا استعمال سرکای وسائل اور آر اوز کی یکطرفہ حمایت کے باجود تحریک انصاف نے بائیس میں سے دس پر کامیابی حاصل کی اور دس پر مسلم لیگ(ن) نے ،جبکہ دو نشستوں پر دھاندلی کی گئی، حکومتی وسائل کے باوجود تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر آئی اور ایک یونین کونسل میں تو مسلم لیگ(ن) کو امیدوار ہی نہیں ملا، مسلم لیگ (ن) کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے،آنے والے وقت میں نہ صرف کرپٹ اور ٹائوٹ مافیا کا صفایا ہو جائے گا بلکہ ملکی دولت لوٹنے والے قانون کے کٹہرے میں ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا محمد صدیق خان نے کہا کہ ٹیکسلا کینٹ اور واہ کینٹ میں پہلے ہی (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے، بے دریغ سرکاری وسائل اور فنڈز کی فراہمی اور الیکشن سے قبل ہی پری پول رگنگ کے باوجود مسلم لیگ(ن) کو بری طرح حزیمت کا سامنا کرنا پڑاانھوں نے جیتنے والے تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہمت نہ ہاریں ہم نے حق اور باطل کی جنگ لڑی ہے اور الحمد للہ اس میں کامیاب ہوئے،انکا کہنا تھا کہ سازش کا شکار ہونے والے امیدواروں کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ مایوس نہ ہوں بلکہ پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں ہمارا جہاد ابھی ختم نہیں ہوا ہم ایک اعلیٰ مقصد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ صرف بلدیات تک نہیں بلکہ ہم نے ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا ہے،معاشی طور پر شریف برادران نے ملک کادیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے کبھی ایچ ای سی کی نجکاری اور کبھی سٹیل ملز کی نجکاری کی بات کرتے ہیں اب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے حکمران تلے بیٹھے ہیں مگر تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انکے ہر غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،زندہ قومیں وقار کے ساتھ زندگیاں گذارتیں ہیں اور اپنے عظیم مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد کرتی ہیں۔
عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے ہر قانونی چار جوئی کریں گے, ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:13:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:13:00
Rating:

No comments: