ٹیکسلا: ا سلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماوسابق سینیٹر ظفرعلی شاہ
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما و سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ کہنے میں کوئی
آ رمحسوس نہیں کرتا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی،وفاقی حکومت مشرف کے ٹرائل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،یہاں مدعی سست گواہ چست والا کام نظر آتا ہے،معلوم نہیں وفاقی حکومت کن مصلحت کا شکار ہے،اقتصادی راہ داری منصوبہ ملکی معیشت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں زیلدار سید ظہیر الحسن کی والدہ کی وفات پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر شبیر حسین شاہ بھی موجود تھے،حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ نہ اچھی ہے اور نہ بری تاہم نواز شریف نے اب بھی اگر سبق نہ سکھا توتو وقت گزرنے کے بعد وہ بہت کچھ گنوا دیں گے،اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انکا کہنا تھا کہ پولنگ عملہ رگنگ میں ملوث تھا، پولنگ عملہ نے پی ٹی آئی کے نمائندوں کو مکمل سپورٹ کیا، تاہم یہ کہنا کہ الیکشن کمیشن قصور وار ہے قرینہ انصاف نہیں،انھوں نے کہا کہ مشرف کا ٹرائل ہونا چاہئے،الیکشن میں بے ضابطگیوں کے بارے میں اپنے تحفظات کی بابت متعلقہ فورم پر جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے آپریشن ناگزیر ہے مسلم لیگ ن کی قیادت کا یہ بولڈ اقدام ہے ،انکا کہنا تھا کہ مشرف کسی میں تاخیری حربے اختیار کئے جارہے ہیں، چونکہ مدعی وفاقی حکومت ہے اس لئے اس معاملہ کا التوا ء سمجھ سے بالاتر ہے تاہم مشرف کے بارے میں میرادو ٹوک اور واضح نقطعہ نظر ہے کہ مشرف بغاوت کے مرتکب ہوئے جس کی سزا عمر قید یا پھانسی ہے ، جب مشرف پاور میں تھے اس وقت بھی میرا یہی موقف تھا آج بھی وہی موقف ہے،
ا س میں کوئی دو رائے نہیں، مشرف کا ٹرائل بلاتفریق ہونا چاہئے،انکا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تمام قومی اشوز پر ملکی مفاد میں پالیسیاں بنانا ہونگی
ٹیکسلا: ا سلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماوسابق سینیٹر ظفرعلی شاہ
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:55:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:55:00
Rating:

No comments: