ٹیکسلا : اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہےپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ٹیکسلا میں بھی نتائج انکی توقعات پر پانی پھیر دیں گے،ن لیگ کی ناقص پالسیوں پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے،ڈوبتی ناو کو سہارا دینے کی ناکام کوشش بھی عوام نے ملیا میٹ کردی، تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی کی داغ بیل ڈال کر عوام کو ان کرپٹ اور ابن الوقت حکمرانوں سے نجات دلائے گی،آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، ایم پی اے محمد صدیق خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں کمیشن مافیا کے ساتھ ملکر سول بیورکریسی پری پول رگننگ کے مصوبے بنا رہی ہے ، پہلے بھی عوام نے انھیں یہاں سے مسترد کیا اور اب بھی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی اپنی برتری برقرار رکھے گی،انکا کہنا تھا کہ جتنا چا ہےمسلم لیگ ن راگ آلاپ لے شکست انکا مقدر ہوگی،ان لوگوں نے عوام کو سہانے خواب دکھائے اور ہمارے کاموں کا کریڈٹ لیکر اپنی تختیاں لگائیں،انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باجود پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی ،بلدیہ ٹیکسلا کا چئیرمین ہمارا ہوگا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،ہم نے عوام سے عہد کیا ہے کہ ٹیکسلا میں عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کا نہ سرف احتساب کریں گے بلکہ انکا آڈٹ کرا کر قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ، ٹیکسلا میں ہمارا مقابلہ کمیشن مافیا اور مسلم لیگ نکے ٹھیکیداروں سے ہے ، جنہوں نے ٹی ایم اے کا بجٹ دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،انکا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوگیا اسلام آباد میں حکمران طبقہ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اب ٹیکسلا میں بھی انکے غبارے پھاڑے گے،مسلم لیگ کے جانے کا وقت قریب آچکا ہے پی ٹی آئی لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں بھی حکمران ٹولے کو جتانے کے لئے حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے مگر عوام اب انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے،مسلم لیگ ن کے امیدوار اپنے قائدین اور انتظامیہ کی آشیر باد سے خود ضابطہ ااخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ مورود الزام پی ٹی آئی کو ٹہرایا جارہا ہے،
ٹیکسلا : اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہےپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:46:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
22:46:00
Rating:
No comments: