ٹیکسلا: مارگلہ کرشر پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج،باثر افراد نے غریب یتیم اور بیواوں کی ملکیتی اراضی ہڑپ کرلی
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )مارگلہ کرشر پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج،باثر افراد نے غریب یتیم اور بیواوں کی ملکیتی اراضی ہڑپ کرلی،متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،حق مانگے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ، ہمیں ہمارے حقوق اور باثر افراد سے ہمارے خاندان کے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے،انصاف نہ ملا تو خود سوزی پر مجبور ہونگے،لیز ختم ہونے کے باجود غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد انتظامیہ کی ملی بھگت سے حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کا ٹیکا لگارہے ہیں ، قبضہ مافیا نے قانون کو کھلواڑ بنا رکھا ہے ، مٹھی گرم کرنے پر پولیس الٹا ہمیں حراساں کرتی ہے،پولیس ، محکمہ معدنیات سمیت مختلف محکموں کو ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی جاتی ہے،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ،متاثرہ بیوا خواتین و دیگر کی پریس کانفرنس میں ارباب اختیار سے اپیل،تفصیلات کے مطابق علاقہ محلہ عنایت شاہی کی رہائشی خواتین زہرہ بی بی بیوہ ناظر حسین شاہ ،مرتضیٰ بی بی بیوہ نذرحسین شاہ ،صغریٰ نقوی زوجہ فرزندحسین شاہ،کلثوم زوجہ جوادحسین اورعابدہ شاہین زوجہ ریاض حسین شاہ اورسیدحسن علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ مالکان میر پور کرشر پلانٹ ٹیکسلا خطاب گل (افغانی)خواجہ جاویداورچوہدری نذر نے کرشر پلانٹ کی آڑمیں ہماری اراضی پرقبضہ جمارکھاہے اورجب ہم نے اس پران سے جواب طلب کیاتوانہوں نے پولیس کی ملی بھگت سے ہمارے بیٹوں اوردیگررشتہ داروں کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں جھوٹے مقدمات درج کروادیئے اورہمیں راست اقدام کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں متاثرہ شخص سیدحسن علی شاہ نے صحافیوں کویہ بھی بتایاکہ خواجہ یاسرنامی شخص کے نام پرمذکورہ افرادنے کرشرپلانٹ کے لئے پہاڑی محکمہ معدنیات سے لیزپرلی تھی جو2009میں ختم ہوگئی جس کے بعدعدالت جانے کے باوجودان افرادکودوبارہ پہاڑی لیزپر نہ مل سکی لیکن پھربھی یہ لوگ ملی بھگت سے مارگلہ پہاڑی کے پتھرچوری کرکے کرشرچلاتے رہے جس سے حکومت کوکروڑو ں کانقصان پہنچایاجاچکا ہے۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے میرٹ پرانصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے ۔
ٹیکسلا: مارگلہ کرشر پلانٹ پر قبضہ مافیا کا راج،باثر افراد نے غریب یتیم اور بیواوں کی ملکیتی اراضی ہڑپ کرلی
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:30:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:30:00
Rating:

No comments: