Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:سینئیر سٹیزن فاونڈیشن واہ چیپٹر کی جانب سے واک کا اہتمام ، واک بستی چوک سے شروع ہوکر جناح پارک میں اختتام پذیر ہوئی


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)سینئر  سٹیزن فاونڈیشن واہ چیپٹر کی جانب سے بزرگوں کا احترام اور معاشرے میں انکو جائز مقام دلانے کے حوالے سے واک کااہتمام کیا گیا،واک بستی چوک سے شروع ہوکر جناح پارک میں اختتام پذیر ہوئی جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات چیئرمین پی او ایف بورڈ نے کہا کہ بزرگ لوگ ہمارے معاشرے کا فعال جزو ہیں ہم نے ان سے ستفادہ حاصل کرنا ہے،پی او ایف نے ہمیشہ یہ پالیسی اپنائی ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین اور بزرگ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،واک میں شرکت کا مقصد بھی انکے معاشرے میں کردار کو خراج تحسین پیش کرناہے،ہماری معاشرتی اقدار اور روایات مغربی معاشرے سے یکسر مختلف ہیں،ہمارے یہاں بزرگوں کو ناکارہ سمجھ کرا ولڈ ہومز میں نہیں ڈالا جاتا بلکہ ہم انھیں اپنی سروں کا سایہ سمجھتے ہیں،ہمارا دین بھی ہمیں اس بات کی تلقین کرتا ہے،حضور ﷺ نے عملی طور پر اسکا مظاہرہ پیش کیا،پی او ایف کا ادارہ بزرگوں کی سہولیات اور مراعات میں مزید اضافہ کرے گا،معاشرے کے اہم ستون اسکے بزرگ اور بچے ہوتے ہیں،کسی معاشرے کو پرکھنے کا یہی پیمانہ ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کی کس طرح عزت کرتے ہیں اور بچوں کا خیال کیسے کرتے ہیں،یہ طبقہ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا حصہ ہیں،بدقسمتی سے بزرگوں کی قدر ہمارے گھروں تک محدود ہے یہ قدر سسٹم میں ناپید ہے،یہی تفریق ہمارے اور مغربی معاشرے میں ہے کہ وہاں یہ قدر سسٹم میں موجود ہے،وہاں سینئیر سٹیزن کو تمام اداروں میں سہولیات میسر ہیں،بطور سوسائٹی ہمیں ان باتوں کا ادراک رکھنا چاہئے،انھوں نے کہا کہ میں بطور چئیرمین واہ کینٹ میں خصوصی انسٹرکشنز جاری کر رہا ہوں ،بنکس ، پنشنرز کاونٹرز،ہسپتال، کے علاوہ مختلف محکموں میں سینئیر سٹیزن کے لئے الگ کاونٹر قائم کیا جائے گا،سینئیر سٹیزنز کے لئے الگ ہیلتھ سنٹر قائم ہونا چاہئے جہاں انھیں خصوصی سہولیات میسر آئیں،اس موقع پر انھوں نے سینئیر سٹیزنز کی جانب سے بچوں کو وظائف دینے کئے لئے جو فنڈ قائم کیا اپنی جانب سے اس فنڈ میں دو لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا،جبکہ خوبصورت ملی نغمین پیش کرنے پر سینٹ پال کے طلبا و طالبات کو پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا،انھوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کا انعام ہے ہمارے لئے،واہ کینٹ جیسے شہر میں لوگوں کو صحت ، سپورٹس ،تعلیم جیسی سہولیات میسر ہیں جبکہ یہاں کا ماحول انتہائی پر امن ہے،انکا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری کے لئے ہمیں انفرادی حیثیت میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا،تب ہم دنیا میں پروقار مقام حاصل کرپائیں گے،انکا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے ، انھی کی بدولت آج اس مقام پر ہیں،جس دن ہم یہ اقدار جو ہمارے ہی معاشرے کا حصہ ہیں واپس لے آئیں گے،کہ ہم رنگ و نسل ، مذہنی تعصبات سے بالا ہوکرایک دوسرے کی مدد کریں گے، خٰیال رکھیں گے تو ہمارے جیسا ملک ، معاشرہ اور شہر دنیا میں کوئی دوسرا نہیں ہوگا،قبل ازیں اسد اللہ خان درانی ممبر ایگزیکٹیو نے سینئر سیٹیزنز واہ چیپٹر نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور آخر میں غلام محمد صد و سابق ڈاریکٹر پی او ایف ر سینئر سیٹیزنز واہ چیپٹر نے تمام شرکاء وواک کا شکریہ ادا کیا ،واک میں واہ کینٹ کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات اساتذہ کرام ، مختلف این جی اوز کے سربراہان ، انجمن تاجران واہ کینٹ کے نمائندوں ،اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی،اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر واہ چھانی ، ایگزیکٹیو آفیسرواہ کینٹ ، ڈائریکٹر ویلفیئر ٹرسٹ برگیڈئیر (ر) تقدیس ،اور پی او ایف کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے،واک کے انعقاد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،
ٹیکسلا:سینئیر سٹیزن فاونڈیشن واہ چیپٹر کی جانب سے واک کا اہتمام ، واک بستی چوک سے شروع ہوکر جناح پارک میں اختتام پذیر ہوئی Reviewed by SKY IRAQ on 00:09:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.