ٹیکسلا : موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے,، کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والوں نے کشکولہ اٹھا لیا,ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،آئی ایم ایف کی ہدایت پر وزیر خزانہ نے منی بجٹ پیش کر دیا،313 اشیائے ضرویہ پر ٹیکس عائد کر دیا گیا،موجودہ حکمرانوں گدوں کی طرح اس ملک کو لوٹ رہے ہیں، کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والوں نے کشکولہ اٹھا لیا اور صرف ایک سال میں اٹھارہ ارب ڈالرکے قرضے لئے ،اگر یہی حال رہا تو وہ دن دور نہیں جب ملک دیوالیہ ہو جائے گا ،عمران خان جو کہتا ہے کر دکھاتا ہے اس ملک کے عوام کے ساتھ مسلم لیگ(ن) نے بھیانک مذاق کیا ہے پانچ دسمبر قوم کو ایک سنہری موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنی ووٹ کا درست استعمال کر کے قومی دولت لوٹنے والوں کو ایک ایسا پیغام دیں کہ اسکی آواز اسلام آباد کے ایوانوں تک گونجے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے محلہ پڑی میں وارڈ نمبر16حاجی رحمت اللہ خان اور وارڈ نمبر15سردار زبیر محمود خان کے مشترکہ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے ملک محمد پرویز، حاجی رحمت اللہ خان اور سردار زبیر نے بھی خطاب کیا، غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے حکمرانوں نے عوام کے خون کو چوسنا شروع کر دیا ہے حال ہی میں آئی ایم ایف کی ہدایات پر وزیر خزانہ نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا ہے 313اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا ہے ،جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا،انھوں نے کہا کہ میاں برادران جب بھی بر سر اقتدار آتے ہیں عوام غریب سے غریب تر ہوتے چلے جاتے ہیں انھوں نے کہا تھا کہ حکمران دعوی کرتے ہیںکہ انھوں نے کشکول توڑ دیا ہے مگر اب انھوں نے چھوٹا کشکول توڑ کر بڑا اٹھا لیا ہے اور صرف ایک سال میں اٹھارہ ارب ڈالرکے قرضے لئے گئے جس سے غریب عوام پر بھاری بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ،عمران خان اس قوم کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں اگر آپ ملک کے اندر تبدیلی کے خواہاں ہیں تو پانچ دسمبر ان لٹیروں کی مکمل چھٹی کر دیں ،اس موقع پر اہلیان وارڈ نمبر15اور وارڈ نمبر16کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ٹیکسلا : موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے,، کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والوں نے کشکولہ اٹھا لیا,ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:07:00
Rating:
Reviewed by SKY IRAQ
on
20:07:00
Rating:

No comments: